جعفر ایکسپریس کے 190 یرغمال مسافر بازیاب، 30 شدت پسند ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT
میڈیا رپورٹس کے مطابق فوجی آپریشن تاحال جاری ہے۔ اب تک 190 یرغمال مسافروں کو بازیاب کروا لیا گیا ہے، جبکہ 30 شدت پسند ہلاک ہو گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جعفر ایکسپریس کو شدت پسند تنظیم کے قبضے چھڑانے کے لئے فوجی تاحال جاری ہے۔ جس میں اب تک 190 یرغمال مسافروں کو بازیاب کرالیا گیا ہے، جبکہ 30 شدت پسند مارے گئے ہیں۔ پاکیستانی میڈیا کی رپورٹس میں سکیورٹی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ دہشتگرد خودکش بمبار معصوم لوگوں کو بطور ڈھال استعمال کر رہے ہیں۔ جس کے باعث سکیورٹی فورسز یرغمالیوں کے سبب انتہائی احتیاط سے کام لے رہی ہیں۔ خودکش بمباروں کو یرغمالی مسافروں کے پاس بٹھایا گیا ہے، جو خودکش جیکٹس پہنے ہوئے ہیں۔
اس سے قبل بازیاب کرائے گئے 107 مسافروں میں 58 مرد، 31 عورتیں اور 15 بچے بتائے گئے تھے، جبکہ 17 زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ گزشتہ رات سکیورٹی فورسز کی نگرانی میں مال بردار ٹرین مسافروں کو لے کر مچھ ریلوے اسٹیشن پہنچی، جبکہ دیگر بازیاب افراد کو بھی محفوظ مقامات پر پہنچایا جارہا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کا حوالہ دے کر بتایا جا رہا ہے کہ دہشتگردوں کے خلاف کارروائی میں اب تک 27 دہشتگردوں کو مارا جاچکا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشتگرد اپنے بیرون ملک ہینڈلرز سے بذریعہ سیٹلائٹ فون رابطے میں ہیں اور فورسز کے آپریشن کے باعث دہشت گرد چھوٹی ٹولیوں میں تقسیم ہوگئے ہیں۔ فورسز کی اضافی نفری علاقے میں آپریشن میں حصہ لے رہی ہے اور شدت پسندوں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: گیا ہے
پڑھیں:
چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
چیک ریپبلک کے مشرقی حصے میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک فوجی ہلاک جبکہ تین دیگر زخمی ہو گئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چیک وزارتِ دفاع اور فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثہ بدھ کے روز نامیشت ناد اوسلاوو ایئر فورس بیس پر پیش آیا جو دارالحکومت پراگ سے تقریباً 180 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع ہے۔
حادثے کا شکار ہونے والا ہیلی کاپٹر UH-1Y Venom تھا، جس میں مجموعی طور پر 5 فوجی اہلکار سوار تھے۔ حادثے میں ایک اہلکار موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا جبکہ تین زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔
مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیلی کاپٹر معمول کی فوجی تربیتی سرگرمی کے سلسلے میں پرواز کر رہا تھا، تاہم حکام نے ابھی تک اس کی باضابطہ تصدیق نہیں کی۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے فوج نے خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیدی ہیں۔
چیک حکام کا کہنا ہے کہ اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں، آیا حادثہ تکنیکی خرابی، موسمی حالات یا انسانی غلطی کے باعث پیش آیا۔ تحقیقات کے نتائج سے میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔