وزیراعلی پنجاب اقلیتوں کو اپنے سر کا تاج سمجھتی ہیں:مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT
پنجاب حکومت نے رمضان نگہبان پروگرام کی طرز پر صوبے میں مقیم غیرمسلم شہریوں کو بھی انکے مذہبی تہواروں پر خصوصی گرانٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق مارچ اور اپریل کے مہینوں میں مختلف مذاہب کے بڑے تہوار آرہے ہیں۔ رمضان المبارک کے بعدمسلمان عید منائیں گے جب کہ ہندو برادری 13 اور 14 مارچ کو ہولی کا تہوار منائیگی۔سکھ برادری 14 اپریل کو خالصہ جنم دن اور وساکھی منائیگی جبکہ مسیحی برادری 20 اپریل کو ایسٹر منائے گی ۔پنجاب حکومت نے سکھ، ہندو اور مسیحی برداری کو ان کے مذہبی تہواروں پر خصوصی گرانٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور سردار رمیش اروڑہ نے نجی نیوز کو بتایا کہ مستحق مسیحی،سکھ اور ہندو خاندانوں کو 15 ہزار روپے کی گرانٹ دی جائیگی۔انہوں نے کہا وزیراعلی پنجاب اقلیتوں کو اپنے سر کا تاج سمجھتی ہیں۔ اس لئے مستحق اقلیتی خاندانوں کو اسپیشل گرانٹ دی جائیگی.
واضع رہے کہ رمضان نگہبان پروگرام کے تحت پنجاب میں 30 لاکھ شہریوں کو 10 ہزار روپے دیئے جارہے۔
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
نبیل گبول کی سیلاب متاثرین کی مدد کرنے پر وزیراعلیٰ مریم نواز کی تعریف
نبیل گبول نے سیلاب متاثرین کی مدد کرنے پر وزیراعلیٰ مریم نواز کی تعریف کی۔رہنما پیپلزپارٹی نبیل گبول نے ایکس پر پیغام میں سیلاب متاثرین کی بھر پور مدد پر مریم نواز سے اظہار تشکر کیا، انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کو بروقت امداد پہنچانے کی کاوشیں قابل تعریف ہیں، آپ کی کارکردگی سے بہت متاثر ہوا ہوں، میری درخواست پر آپ نے علی پور کی 3 یونین کونسلوں میں گبول قبیلے کی بھرپور مدد کی۔نبیل گبول نے مزید کہا کہ آپ نے سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کو بھی علی پور بھیجا، مریم اورنگزیب مقامی لوگوں سے ملیں اور ان کی بھرپور مدد کی۔