نواز شریف کا پارلیمنٹ کی بالادستی، عوامی مفاد میں قانون سازی اور جمہوریت کے استحکام کی ضرورت پر زور
اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے پارلیمنٹ کی بالادستی، عوامی مفاد میں قانون سازی اور جمہوریت کے استحکام کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے لاہور میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے اہم ملاقات کی۔
ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، پارٹی کے امور اور پارلیمانی معاملات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے نواز شریف کو قومی اسمبلی کے جاری اجلاس، قانون سازی کے عمل، اہم پارلیمانی امور اور سولہویں قومی اسمبلی کے پہلے پارلیمانی سال کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔
ملاقات کے دوران نواز شریف نے پارلیمنٹ میں جاری اپوزیشن کے احتجاج اور ہنگامہ آرائی کے باوجود ایوان کی کارروائی کو بہتر انداز میں چلانے پر اسپیکر قومی اسمبلی کے کردار کو سراہا۔
انہوں نے کہا کہ عوام اپنے مسائل کا حل چاہتے ہیں اور انہیں ہنگامہ آرائی، نعرے بازی اور احتجاج کی سیاست سے کوئی سروکار نہیں۔
نواز شریف نے اس امر کو خوش آئند قرار دیا کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے بطور "کسٹوڈین آف دی ہاؤس" حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کے لیے موثر کردار ادا کیا، تاہم تحریک انصاف کی ضد اور غیر لچکدار رویے کی وجہ سے یہ مذاکرات کسی نتیجے تک نہ پہنچ سکے۔
ملاقات میں نواز شریف نے پارلیمنٹ کی بالادستی، عوامی مفاد میں قانون سازی اور جمہوریت کے استحکام کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ ایک مضبوط پارلیمنٹ ہی ملک میں سیاسی استحکام اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔
اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے مستقبل کی حکمت عملی، قانون سازی کے ایجنڈے اور عوامی مسائل کے حل کے لیے مزید اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اسپیکر قومی اسمبلی نواز شریف نے
پڑھیں:
نواز شریف کا میاں محمد اظہر کے انتقال پر اظہار افسوس اور تعزیت
ویب ڈیسک :مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے سینئر سیاستدان میاں محمد اظہر کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اُن کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔
نواز شریف نے میاں محمد اظہر کے خاندان سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت اور ان کے اہل خانہ کو صبر عطا کرے۔
دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی سابق گورنر پنجاب میاں اظہر کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔
مون سون بارشیں, پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
وزیراعظم شہباز شریف نے میاں اظہر کے خاندان سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا ہے۔
علاوہ ازیں سابق گورنر پنجاب میاں اظہر کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے، جس میں فرخ جاوید مون، فردوس شمیم نقوی، شوکت بسرا اور مہر واجد نے شرکت کی۔
خورشید محمود قصوری، حافظ فرحت عباس، فیصل ایوب کھوکھر، چوہدری پرویز الہٰی کے بیٹے چوہدری راسخ الہٰی بھی نماز جنازہ میں شریک تھے۔