چیمپیئنز ٹرافی کے بعد کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری، بابر اعظم اعظم اور شاہین کی پرانی پوزیشن برقرار
اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیمپیئنز ٹرافی کے بعد کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری کردی۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری کی گئی نئی رینکنگ کے مطابق بھارت کے جارح مزاج بیٹر شمبن گل کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، جبکہ قومی ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم بھی بدستور دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیں چیمپیئنز ٹرافی فائنل کی اختتامی تقریب میں کوئی پاکستانی اسٹیج پر کیوں نہیں تھا؟ آئی سی سی نے بتادیا
چیمپیئنز ٹرافی میں شاندار کارکردگی کی بدولت بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما کی دو درجے ترقی ہوئی ہے اور وہ تیسری پوزیشن پر آگئے ہیں۔
اس کے علاوہ جنوبی افریقہ کے ہینرک کلاسن کا چوتھا نمبر ہے، جبکہ بھارتی بیٹر ویرات کوہلی کا پانچواں نمبر پر آگئے ہیں۔
بولرز کی رینکنگ میں سری لنکا کے مہیش تھیکشانہ کی بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں، جبکہ نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر 6 درجے ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
اسی طرح بھارتی ٹیم کے اسپنر کلدیپ یادیو نے بھی 3 درجے ترقی حاصل کی ہے اور وہ بولرز کی رینکنگ میں تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔
آئی سی سی رینکنگ کے مطابق جنوبی افریقہ کے کیشو مہاراج چوتھے اور نامیبیا کے برنارڈ اسکالٹز پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔
اس کے علاوہ پاکستانی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی بدستور نویں نمبر پر موجود ہیں۔
آئی سی سی رینکنگ کے مطابق افغانستان کے عظمت اللہ عمرزئی بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں، جبکہ افغان ٹیم کے ہی محمد نبی کا دوسرا نمبر ہے، جبکہ زمبابوے کے سکندر رضا تیسرے نمبر پر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں صائم ایوب کا ری ہیب جاری، فزیکل ٹریننگ شروع کردی
آل راؤنڈرز میں نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے ایک درجہ ترقی حاصل کی ہے اور وہ چوتھی پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آئی سی سی بابر اعظم چیمپیئنز ٹرافی شاہین شاہ آفریدی شمبن گل نئی رینکنگ جاری وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: چیمپیئنز ٹرافی شاہین شاہ آفریدی شمبن گل وی نیوز نمبر پر موجود ہیں چیمپیئنز ٹرافی ٹیم کے
پڑھیں:
سندھ کی دو جامعات کیلئے مستقل وائس چانسلر کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری
سندھ کی دو جامعات ڈاؤ میڈیکل یونیورسٹی اور لاڑکانہ یونیورسٹی کے لیے مستقل وائس چانسلر کے تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
سیکریٹری بورڈز و جامعات عباس بلوچ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق دونوں تقرریاں چار برس کے لیے کی گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ نے ڈاؤ میڈیکل یونیورسٹی میں پہلے نمبر پر آنے والی ڈاکٹر نازلی حسین کے نام کی بطور وائس چانسلر منظوری دی تھی، جنھوں نے 74.80 نمبر لیے تھے۔
ڈاکٹر جہاں آراء حسن نے 70.33 جب کہ ڈاکٹر سید خالد اشرفی نے 62.20 نمبر لیے۔ تاہم ان کی سیکیورٹی کلیئرنس نہیں ہوسکی۔
لاڑکانہ یونیورسٹی کے لیے پہلے نمبر پر آنے والے امیدوار ڈاکٹر نیک محمد شیخ کے نام کی بطور وائس چانسلر منظوری دی گئی تھی، انھوں نے 71.83 نمبر حاصل کیے۔
ڈاکٹر امام الدین کھوسو نے 65.60 اور ڈاکٹر سید منیر احمد شاہ نے 64 نمبر حاصل کیے تھے۔ ڈاکٹر نازلی حسین اور ڈاکٹر نیک محمد شیخ نے اپنے عہدوں کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے۔