آئی سی سی ون ڈے رینکنگ جاری، کون سرفہرست ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے نئی پلیئرز رینکنگ جاری کر دی ہے، بھارت کے شبمن گل اور پاکستان کے بابراعظم بدستور پہلی اور دوسری پوزیشن پر برقرار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:نئی آئی سی سی رینکنگز جاری، پاکستانی کرکٹرز کا راج، بابر اور شاہین سب سے آگے
چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے بعد آئی سی سی نے نئی پلیئرز رینکنگ جاری کی ہے، بیٹنگ رینکنگ میں بھارتی بلے باز شبمان گل پہلی جبکہ پاکستان کے بابر اعظم دوسری پوزیشن پر موجود ہیں، بھارتی کپتان روہت شرما تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔
جنوبی افریقہ کے ہینرک کلاسن چوتھے اور بھارت کے ویرات کوہلی پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔
بولنگ رینکنگ میں سری لنکا کے مہیش تھیکشانہ کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر دوسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کی بہترین ٹیم کا اعلان کردیا، کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں
بھارتی اسپنر کلدیپ یادیو تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔ جنوبی افریقہ کے کیشو مہاراج چوتھے اور نامیبیا کے برنارڈ اسکالٹز پانچویں نمبر پر موجود ہیں، ٹاپ ٹین رینکنگ میں پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نویں پوزیشن پر برقرار ہیں۔
آل راؤنڈرز رینکنگآل راؤنڈرز کی رینکنگ میں افغانستان کے عظمت اللہ عمرزئی پہلی، افغانستان کے محمد نبی دوسرے اور زمبابوے کے سکندر رضا تیسرے نمبر پر ہیں۔ نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر چوتھے نمبر پر ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news آئی سی سی بابراعظم روہت شرما شاہین آفریدی شبمن گل ون ڈے رینکنگ ویرات کوہلی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: روہت شرما شاہین ا فریدی شبمن گل ون ڈے رینکنگ ویرات کوہلی
پڑھیں:
سکیورٹی خدشات، گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کےنمبرز کے حوالے سے بڑا فیصلہ
نئے قواعد کے مطابق گاڑی ٹرانسفر کروانے کی صورت میں نمبر پلیٹ اتار کر پرانا مالک اپنے پاس رکھے گا جبکہ خریدار کو نیا نمبر الاٹ ہوگا یا پہلے سے موجود نمبر پلیٹ خریدار اپنی گاڑی پر آویزاں کر سکے گا۔ اسلام ٹائمز۔ ایکسائز حکام نے گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کے نمبرز کے حوالے سے بڑا فیصلہ کر لیا۔ اب گاڑی کو نمبر جاری نہیں ہوگا بلکہ مالک کے نام پر نمبر جاری ہوں گے۔ ایکسائز حکام کا کہنا ہے پنجاب میں جتنی گاڑیاں یا موٹرسائیکلیں رجسٹرڈ ہوں گی، مالکان کے نام پر رجسٹرڈ ہوں گی۔ نئے قواعد کے مطابق گاڑی ٹرانسفر کروانے کی صورت میں نمبر پلیٹ اتار کر پرانا مالک اپنے پاس رکھے گا جبکہ خریدار کو نیا نمبر الاٹ ہوگا یا پہلے سے موجود نمبر پلیٹ خریدار اپنی گاڑی پر آویزاں کر سکے گا۔
نمبر پلیٹس ہولڈرز مرضی سے پرانا نمبر سرنڈر کرکے نیا نمبر نئی گاڑی کیلئے خرید سکیں گے۔ نمبر پلیٹس کیٹگریز کے مطابق موٹر سائیکل اور گاڑی کو آویزاں کیا جا سکے گا۔ پرانی نمبر پلیٹس آویزاں کرنے پر500 سے 8 ہزار تک اضافی فیس ادا کرنا ہوگی۔ ایکسائز حکام کا کہنا ہے کہ نئے نظام بارے قوانین میں ترامیم و رولز بنا کر سمری حکوت کو بھجوا دی گئی ہے۔ اگلے ماہ کے پہلے ہفتے سے نئے نظام پر عملدرآمد شروع کر دیا جائے گا۔ سکیورٹی ایشوز سے نمبرز کو گاڑی کی بجائے مالکان پر منتقل کیا جا رہا ہے۔