بی ایل اے عالمی دہشتگرد گروپ، مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ ہیں،امریکہ
اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT
اسلام آباد: امریکی سفارت خانے نے بلوچستان میں ہونے والے جعفر ایکسپریس ٹرین پرحملے کی مذمت کرتے ہوئے بی ایل اے کو عالمی دہشت گرد گروپ قراردے دیا۔
امریکی سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ جعفر ایکسپریس کے مسافروں کو یرغمال بنانے کی شدید مذمت کرتے ہیں، سفارت خانے نے اپنے بیان میں بی ایل اے کو عالمی دہشت گرد گروپ قرار دیا۔
امریکی سفارت خانہ نے مذمتی بیان میں کہا کہ ہم متاثرین سے گہری ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں، امریکہ پاکستان کا مضبوط شراکت دار رہے گا۔
امریکی سفارت خانہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہم اس مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
واضح رہے کہ سکیورٹی ذرائع کے مطابق جعفرایکسپریس پرحملہ کرنے والے تمام دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے، تمام یرغمالیوں کو بازیاب کرا لیا گیا۔
سکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ کچھ شہید مسافروں کی تعداد کا تعین کیا جا رہا ہے، آپریشن انتہائی احتیاط اور مہارت سے کیا گیا، مسافروں کوانسانی شیلڈ کے طورپراستعمال کیا جا رہا تھا۔
سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ پہلے 190 مسافروں کو بازیاب کروایا جا چکا ہے، آپریشن انتہائی اختیاط اور مہارت کا مظاہرہ کیا گیا، معصوم جانیں بچائی گئیں، کچھ شہید مسافروں کی تعداد کا تعیُّن کیا جا رہا ہے، تمام دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: امریکی سفارت
پڑھیں:
بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد ہلاک
—فائل فوٹوسیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع خضدار میں انٹیلیجنس کی بنیاد پر آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 5 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد ہلاک کردیے۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن 14 اور 15 ستمبر کی رات بلوچستان کے ضلع خضدار میں آپریشن کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور بارودی مواد بھی برآمد ہوا۔
یہ بھی پڑھیے خیبر پختونخوا: سیکیورٹی فورسز کے 2 آپریشنز، بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 31 دہشتگرد ہلاک خیبرپختونخوا: سیکیورٹی فورسز کے 2 آپریشنز، بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 35 دہشتگرد ہلاکپاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد علاقے میں متعدد دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے، علاقے میں مزید دہشت گردوں کی موجودگی کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں، دہشت گردی کے تمام سہولت کاروں اور مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔