وزیر اعظم کاوزیراعلیٰ بلوچستان کو ٹیلی فون،جعفر ایکسپریس حملےکے حوالے سے صورتحال معلوم کی
اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT
اسلام آباد: وزیر اعظم محمدشہبازشریف نے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکےجعفر ایکسپریس پر گھناؤنے دہشت گرد حملے کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہی حاصل کی۔ وزیر اعظم محمدشہبازشریف نے سماجی میڈیا پر جعفر ایکسپریس کے حوالے سے پیغام کہاکہ میری وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی سے ٹیلی فون پر بات ہوئی جنہوں نے مجھے جعفر ایکسپریس پر ہونے والے گھناؤنے دہشت گرد حملے کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا۔ پوری قوم اس گھناؤنے فعل سے شدید صدمے میں ہے اور معصوم جانوں کے ضیاع پر غمزدہ ہے۔انہوں نے کہاکہ ایسی بزدلانہ کارروائیاں پاکستان کے امن کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں۔ میں شہداء کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتا ہوں۔ اللہ تعالیٰ ان کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور زخمیوں کو جلد صحت یاب فرمائے۔انہوں نے کہاکہ آپریشن کے دوران درجنوں دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا ہے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
بلوچستان: کیچ میں آپریشن، 5 دہشتگرد ہلاک، 5 جوان شہید
بلوچستان کیچ کے علاقے شیر بندی میں آپریشن کے دوران آئی ای ڈی دھماکے سے 5 بہادر سپوت جامِ شہادت نوش کرگئے۔
پاک فوج کا شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کلیئرنس آپریشن کے دوران بھارتی پراکسی فتنہ الہند کے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔
پاک فوج کے شہداء میں کیپٹن وقار احمد، نائیک عصمت اللّٰہ، لانس نائیک جنید احمد، لانس نائیک خان محمد اور سپاہی محمد ظہور بھی شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔