جعفر ایکسپریس حملہ: ٹرین کا ڈرائیور معجزانہ طور پر زندہ بچ گیا
اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT
بلوچستان میں دہشتگردوں کے حملے کا شکار جعفر ایکسپریس کا ڈرائیور معجزانہ طور پر زندہ بچ گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں جعفر ایکسپریس حملہ: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن مکمل، تمام دہشتگرد ہلاک، 21 مسافر اور 4 جوان شہید
جعفر ایکسپریس کے ڈرائیور نے زندہ بچ جانے پر کہاکہ اللہ نے کرم کیا جس پر رب کے حضور شکر ادا کرتا ہوں۔
اس سے قبل یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ جعفر ایکسپریس کا ڈرائیور زخمی ہوگیا ہے، پھر بعد ازاں ان کی موت کی خبر بھی سامنے آئی تھی۔
ڈرائیور کے بھائی کی بھی ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں وہ کہہ رہے تھے کہ ہمیں کچھ معلوم نہیں کہ ہمارا بھائی کدھر ہے، کچھ لوگ ان کے زخمی ہونے اور کچھ شہید ہونے کا بتا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن مکمل کرلیا ہے، جس کے مطابق تمام 33 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاکہ فورسز نے تمام یرغمالی مسافروں کو رہا کردیا گیا ہے تاہم آپریشن سے قبل 21 مسافروں کو شہید کردیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں جعفر ایکسپریس حملہ: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن مکمل، تمام دہشتگرد ہلاک، 21 مسافر اور 4 جوان شہید
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں ایف سی کے 4 جوان بھی شہید ہوئے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آپریشن مکمل آئی ایس پی آر ٹرین ڈرائیور جعفر ایکسپریس حملہ معجزانہ طور پر محفوظ وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا ئی ایس پی ا ر ٹرین ڈرائیور جعفر ایکسپریس حملہ معجزانہ طور پر محفوظ وی نیوز جعفر ایکسپریس حملہ سیکیورٹی فورسز گیا ہے
پڑھیں:
سبی میں ریلوے ٹریک دھماکے سے تباہ، بولان ایکسپریس بڑی تباہی سے بچ گئی
کوئٹہ:بولان کے علاقے ڈنگرہ میں بولان میل کو تباہ کرنے کی کوشش ناکام ہوگئی، ٹرین کے گزرتے ہی ریلوے ٹریک دھماکے سے تباہ ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان کے علاقے ضلع سبی کے علاقے ڈنگرا میں ریلوے ٹریک کو نامعلوم افراد نے دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا۔
ریلوے حکام کے مطابق کراچی سے کوئٹہ آنے والی بولان میل کو ڈیرہ مراد جمالی میں روک دیا گیا، بولان کے علاقے ڈنگرہ میں بولان میل کو اڑانے کی کوشش کی گئی۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دھماکے اس وقت ہوا جب بولان میل گز رہی تھی اور وہ حادثے سے بال بال بچی ہے، دھماکے سے اس کی بوگی نمبر 7 کو جزوی نقصان پہنچا۔
واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ ریلوے کی ٹیم متاثرہ مقام پر روانہ ہو گئی۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اس ٹریک پر ٹرینوں کی آمد و رفت روک دی گئی ہے، کلیئرنس کے بعد ہی ٹرینیں روانہ کی جائیں گی۔