آئی ایم ایف نے ایف بی آر کی کارکردگی پر سوالات اٹھاد یے اور ریونیو شارٹ فال پورا کرنے کے دعوے بھی مسترد کردیے۔

ذرائع کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے مشن اور وزارت خزانہ کے مذاکرات جاری ہیں۔ اس دوران وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی سربراہی میں ٹیم نے آئی ایم ایف مشن سے ملاقات کی ہے، جس میں نئے ٹیکس اہداف پر بات چیت کی گئی۔

ملاقات میں سرکاری اداروں کے انضمام اور اخراجات میں کمی پر آئی ایم ایف کو بریفنگ دی گئی، جس میں بتایا گیا کہ اداروں کے انضمام اور اسامیاں ختم کرنے سے 17 ارب روپے کی بچت ہوئی۔

بریفنگ کے دوران آئی ایم ایف نے ایف بی آر کی کمزور کارکردگی پر سوالات اٹھا دیے۔ عالمی مشن نے ایف بی آر کے ریونیو شارٹ فال پورا کرنے کے دعوے مسترد کردیے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں سرکاری ملازمین کی رائٹ سائزنگ اور گولڈن ہینڈشیک پر غور کیا گیا، جس کے نتیجے میں گریڈ 17 سے 22 تک 700 اور نچلے درجے کی ہزاروں اسامیاں ختم ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ غیر ضروری سرکاری ملازمین فارغ کرنے کے لیے سول سرونٹ ایکٹ میں ترمیم کی تجویز ہے۔ آئی ایم ایف کو بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ وزارت خزانہ کی اخراجات کم کر کے ریونیو شارٹ فال پورا کرنے کی حکمت عملی تیار ہے۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ریونیو شارٹ فال پورا کرنے نے ایف بی آر آئی ایم ایف

پڑھیں:

انگلینڈ کیخلاف ناقص کارکردگی، جسپریت بمراہ کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا امکان

بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بولر جسپریت بمراہ کی انگلینڈ کیخلاف مایوس کن کارکردگی نے ان کے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے، اس سے قبل بھارتی بولر فٹنس کے مسائل کا شکار رہے جس کے باعث ان کی بولنگ میں اتنی رفتار نظر نہیں آرہی جتنی انجری سے قبل تھی۔

تاہم اب جسپریت بمراہ کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے خبریں زیر گردش ہیں، سابق بھارتی کھلاڑی نے بمراہ کی ریٹائرمنٹ سے متعلق دعویٰ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سابق بھارتی بیٹر محمد کیف نے دعویٰ کیا ہے کہ اسٹار پیسر جسپریت بمراہ ممکن ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لیں، کیونکہ وہ انگلینڈ کے خلاف جاری سیریز میں اپنے کام کے بوجھ کے باعث مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بمراہ جنہوں نے اب تک 13 وکٹیں حاصل کی ہیں، موجودہ مانچسٹر ٹیسٹ میں وہ پہلے جیسے دکھائی نہیں دے رہے۔

محمد کیف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ بھارتی ٹیم کو طویل فارمیٹ میں بمراہ کے بغیر کھیلنے کی تیاری کرنی پڑ سکتی ہے۔ سیریز شروع ہونے سے قبل بھارت کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر نے تصدیق کی تھی کہ بمراہ انگلینڈ کی پانچ ٹیسٹ میچوں میں سے صرف تین میں کھیلیں گے۔

سابق بھارتی کھلاڑی نے ایکس پر ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ آپ لوگ بمراہ کو انہیں آنے والے ٹیسٹ میچوں میں کھیلتے دیکھیں گے۔ اور ممکن ہے کہ وہ ریٹائرمنٹ بھی لے لیں۔ وہ اپنی جسمانی حالت کے ساتھ جدوجہد کر رہے ہیں۔ ان کا جسم مکمل طور پر تھک چکا ہے۔ مینچسٹر ٹیسٹ میں ان کی رفتار کم رہی۔ اس ٹیسٹ میچ میں ان کی بولنگ میں کوئی رفتار نظر نہیں آئی۔

محمد کیف کا کہنا تھا کہ اگر جسپریت بمراہ کو لگے کہ ان کی کارکردگی معیار کے مطابق نہیں ہے، تو ممکن ہے کہ وہ ٹیسٹ کرکٹ کھیلنا چھوڑ دیں۔

Post Views: 6

متعلقہ مضامین

  • عمران خان کے بیٹے قاسم اور سلیمان پاکستان کب آئیں گے؟ علیمہ خان نے پورا پلان بتادیا
  • بلوچ یکجہتی کمیٹی اور ”فتنہ الہندوستان“ کا گٹھ جوڑ بے نقاب، کئی دہشتگرد لاپتہ افراد کی فہرست میں شامل
  • پاکستان انوائرمینٹل پروٹیکشن ایجنسی کو ختم کرنے کی تجویز پیش
  • جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں، علیزے شاہ کا دعویٰ
  • سوال مت پوچھیے!
  • اسلام آباد کی ترقی ،چیرمین سی ڈی محمد علی رندھاوا کی قیادت میں شاندار کارکردگی
  • ستھرا پنجاب پروجیکٹ کے درست کام نہ کرنے والے کنٹریکٹر کو نکال باہر کیا جائے: مریم نواز
  • انگلینڈ کیخلاف ناقص کارکردگی، جسپریت بمراہ کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا امکان
  • جب پورا بھارت رو پڑا ، امیتابھ بچن کی موت اور معجزانہ واپسی
  • وزیرِ داخلہ کی وزیرِ اعظم سے ملاقات، زائرین کی نئی پالیسی سے متعلق بریفنگ دی