چینی سفیر کا چین اور پاکستان کے مابین تعاون کے دائرہ کار کو وسعت دینے پر زور WhatsAppFacebookTwitter 0 13 March, 2025 سب نیوز

اسلام آ با د: پا کستان میں چین کے سفیر جیانگ زائی ڈونگ نے چین ۔ پاکستان دوستی اور باہمی احترام کے ضمن میں تعاون کے دائرہ کار کو وسعت دینے پر زور دیا ہے، جمعرات کے روز چینی سفیر نےچائنا میڈیا گروپ اور انسٹی ٹیوٹ آف اسٹرٹیجک اسٹڈیز اسلام آباد کے تعاون سے ایک سیمینار بعنوان “چائنا ان اسپرنگ : چین کے مواقع ، دنیا کا اشتراک ” سے خطاب کر تے ہو ئےچین کی اقتصادی لچک کو سراہتے ہوئے مستقبل کے اہداف حاصل کرنے کا عزم ظاہر کیا جبکہ جدید ٹیکنالوجی اور ماحول دوست منصوبوں سے متعلق چین کی غیر معمولی سرمایہ کاری کی اہمیت پر بھی سیر حاصل گفتگو کی،

انہوں نے چین اور پاکستان کے تزویراتی تعلقات، سی پیک اور دیگر شعبوں خصوصاً خلائی تعاون کی اہمیت کو بخوبی اجاگر کیا، چین کے عالمی امن و سلامتی کے فروغ میں سفارتی وژن کا حوالہ دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ چین اور پاکستان عالمی استحکام کے شراکت دار کی حیثیت سے اپنی کاوشیں جاری رکھیں گے،انہوں نے دو اجلاسوں کے اہم نکات ، حالیہ برسوں میں چین کی سفارتی کامیابیوں اور عالمی امن و استحکام کیلئے چینی قیادت کا واضح نقطہء نظر پیش کیا۔ سیمینار میں چین کے حالیہ دو اجلاسوں کے تناظر میں چین کی تیز رفتار ترقی اور باقی دنیا کیلئے اس کے مثبت اور عملی اقدامات کا جائزہ لیا گیا ۔

تقریب کے مہمانِ خاص سینئر سفارت کار سردار مسعود خان نے اپنے کلیدی خطاب میں عالمی سطح پر چین کے عروج اور بے مثال ترقی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے ذریعے عالمی اقتصادی تعاون کے فروغ میں چین کا کردار لائق تحسین ہے، ان کا کہنا تھا چین ۔ پاکستان پائیدار اور مضبوط تعلقات کی عکاسی ہر شعبے میں نمایاں طور پر دکھائی دیتی ہے ۔ انسٹی ٹیوٹ آف اسٹرٹیجک اسٹڈیز کے ڈائریکٹر جنرل ، سفارت کار سہیل محمود نے چین کے دو اجلاسوں کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ چین اقتصادی پالیسیوں کے تسلسل اور جدیدکاری کی بنا پر ہائی ٹیک صنعتوں کو فروغ دے رہا ہےاور 2025 کے لیے پانچ فیصد شرح نمو کے ہدف کو حاصل کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔

انہوں نے چین کے عالمی اثر و رسوخ کے فروغ میں بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو ، گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو ، گلوبل سیکیورٹی انیشیٹو اور گلوبل سولائزئشن انیشیٹو جیسے اقدامات کا بھی عمدگی سے احاطہ کیا۔سفارت کار نغمانہ ہاشمی نے عالمی برادری کیلئے چین کے مثبت کردار کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ چین مغربی دنیا کے تحفظ پسندی پر مبنی اقدامات کے برعکس شراکت داری اور تعاون پر یقین رکھتا ہے ، انہوں نے عالمی چیلنجز کو مدِنظر رکھتے ہوئے چین کی مسلسل اقتصادی اور تکنیکی ترقی کو اہمیت کا حامل قرار دیا ، جسے عالمی رہنماؤں کی بے پناہ پذیرائی حاصل ہے۔

سیمینار میں سابق سفارت کاروں ، دانشوروں ، پالیسی سازوں اور میڈیا کے ماہرین نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور چین کے دو اجلاسوں کو پالیسی سازی کیلئے اہم پلیٹ فارم قرار دیتے ہوئے چین کی اقتصادی لچک ، تکنیکی ترقی ، جدت طرازی اور چیلنجوں کے باوجود عالمی شراکت داری کی پالیسی کو خوب سراہا ، جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ چین کی سیاسی اور جمہوری اساس کو پاکستان میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے ۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: چین اور پاکستان تعاون کے

پڑھیں:

 پہلگام واقعہ کے بعدچینی سفیر کی دفترخارجہ آمد، پاکستان سے قریبی رابطے پر اتفاق

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پہلگام واقعہ کے بعد اسلام آباد میں دفتر خارجہ ایک بار پھر بین الاقوامی سفارتی سرگرمیوں کا مرکز بن گیا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق بھارتی شرانگیزی کے بعد چینی سفیر جیانگ ژی ڈونگ ہنگامی مشاورت کے لئے دفتر خارجہ پہنچے، چینی سفیر نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے اہم ملاقات کی جس میں پہلگام واقعہ کے بعد خطے کی ابھرتی ہوئی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار نے چینی سفیر کو نہ صرف بھارت کی جانب سے لگائے گئے الزامات پر پاکستان کا موقف پیش کیا بلکہ بھارت کی حالیہ اشتعال انگیزیوں، بالخصوص سندھ طاس معاہدے کی معطلی اور پانی روکنے کی دھمکیوں سے بھی آگاہ کیا۔
اسحاق ڈار نے واضح الفاظ میں کہا کہ پانی روکنا کسی بھی طور قابل قبول نہیں اور اسے اعلان جنگ تصور کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے مگر بھارت کی مسلسل جارحانہ پالیسیوں نے صورتحال کو سنگین بنا دیا ہے۔
چینی سفیر نے اس موقع پر پاکستان کے مو¿قف کو سنا اور باہمی تعاون، سفارتی مشاورت اور خطے میں امن و استحکام کے لئے چین کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں چین نے بھارت کی طرف سے پیدا کی جانے والی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سفارتی سطح پر پاکستان کی حمایت جاری رکھنے کا عندیہ دیا۔

لیبیا کشتی حادثے میں جاں بحق 6 پاکستانیوں کی میتیں لاہور ایئرپورٹ پہنچ گئیں

مزید :

متعلقہ مضامین

  •  پہلگام واقعہ کے بعدچینی سفیر کی دفترخارجہ آمد، پاکستان سے قریبی رابطے پر اتفاق
  • بھارتی شرانگیزی کے بعد چینی سفیر کی ہنگامی مشاورت کیلئے دفتر خارجہ آمد
  • وزیر خزانہ  کی واشنگٹن میں عالمی مالیاتی اداروں سے اہم ملاقاتیں، عالمی تعاون اور سرمایہ کاری پر زور
  • وزیرِ خزانہ کی واشنگٹن میں اہم ملاقاتیں، اقتصادی پیشرفت، عالمی تعاون اور سرمایہ کاری پر توجہ
  • تجارتی جنگ: ٹرمپ کا صدر شی سے گفتگو کا دعویٰ، چین کا انکار
  • چائنا میڈیا گروپ اور بین الاقوامی ہارس رائیڈنگ فیڈریشن کے مابین تعاون
  • شنگھائی تعاون تنظیم کا نمائشی علاقہ پاک چین اقتصادی تعاون کا مرکز بن کر ابھرا
  • بھارت اور پاکستان کے مابین تقسیم اور جنگ کی تاریخ
  • مریم نواز سے ایتھوپیا کے سفیر کی ملاقات، تعلقات مضبوط بنانے پر زور
  • پاک ترکیہ اقتصادی و اسٹرٹیجک تعاون