وفاق کینالز کے معاملے پر اسٹیک ہولڈرز کی بات سنے: افتخار عالم
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
افتخار عالم---فائل فوٹو
ایم کیوایم کے ایم پی اے اور پارلیمانی لیڈر افتخار عالم نے کہا ہے کہ وفاق کینالز کے معاملے پر اسٹیک ہولڈرز کی بات سنے ان کے تحفظات دور کرے، جن قوتوں نے فیصلہ کرنا ہے وہ صوبوں کی بات سنیں۔
سندھ اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں افتخار عالم نے کہا کہ کچھ مسائل ایسے ہوتے ہیں جن پر تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینا چاہیے، عجلت میں ایسا کام نہ کیا جائے کہ صوبوں میں احساسِ محرومی اور بدگمانی پیدا ہو۔
پیپلز پارٹی کے رہنما جام خان شورو نے کہا ہے کہ صدر آصف زرداری نے کسی کینال کی منظوری نہیں دی، پیپلز پارٹی نے پانی کی تقسیم پر ہمیشہ اپنا کردار ادا کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ وفاق اس بات پر توجہ دے گا اور عجلت میں فیصلہ نہیں کرے گا، سندھ میں پہلے ہی پانی کے مسائل زیادہ ہیں، کراچی اور حیدرآباد زیادہ ٹیکس دیتے ہیں لیکن پانی سے محروم رہتے ہیں، اپنے صوبوں کا احساسِ محرومی بھی آپ کو ختم کرنا چاہیے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ وفاقی حکومت میں پیپلز پارٹی اتحادی ہے، قومی اسمبلی میں بھی یہ قرار داد لائی جاتی اور تحفظات پیش کیے جاتے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: افتخار عالم نے کہا
پڑھیں:
ٹکٹ ہولڈرز کا کالعدم ٹی ایل پی سے لاتعلقی کا اعلان
اسکرین گریب : جیو نیوزکالعدم ٹی ایل پی کے ٹکٹ ہولڈرز نے کالعدم جماعت سے لاتعلقی کا اعلان کردیا۔
ملتان اور جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے ٹی ایل پی کے ٹکٹ ہولڈرز نے ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کالعدم ٹی ایل پی کے لانگ مارچ سے دشمن قوتوں کو تقویت ملی۔
سابق ٹکٹ ہولڈرز نے کہا کہ ہمارا جینا مرنا پاکستان کے ساتھ ہے، پاک فوج نے بھارت کو حالیہ جنگ میں شکست دی، پاکستان کے لیے ہمارے اسلاف اور آبا و اجداد نے قربانیاں دیں، ہم سب کالعدم ٹی ایل پی سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہیں۔