تحریک انصاف کا بلوچستان میں دہشتگردی پراے پی سی بلانے،عمران کو پیرول پر رہا کرنے کا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
اسلام آباد:
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹر شبلی فراز نے بلوچستان میں دہشت گردی کے مسئلے پر کل جماعتی کانفرنس( اے پی سی ) بلانے کا مطالبہ کردیا۔
سینیٹر شبلی فراز نے بلوچستان میں دہشت گردی کے مسئلے پر کل جماعتی کانفرنس بلانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو بھی پے رول پر رہا کرکے اے پی سی میں بلایا جائے۔
انہوٓں نے کہا کہ وزیر دفاع کواپنی نالائقی چھپانے کے بجائے مستعفی ہوجانا چاہیے، سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ ملک میں دہشتگردی کا مسئلہ سیاست سے بالاتر ہے۔
رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ چیزوں کو وہی جماعت کنٹرول کرسکتی ہے جس کے پیچھے عوام ہوں، بانی پی ٹی آئی عمران خان سب کو اکٹھا کرنے میں کردارادا کرسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کے خلاف سیاسی کیسز ہیں، دہشت گردی کے اہم ایشو پر عمران خان کو پیرول پر باہر لایا جاسکتا ہے،اگر حکومت سنجیدہ ہے تو سنجیدگی دکھانی بھی پڑے گی۔
شبلی فراز کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی دہشتگردی کے مسئلے پر مکمل سیاسی سپورٹ دینے کیلیے تیار ہے، اگر مسئلہ حل کرنا ہے تو عمران خان کو پیرول پر رہا کرنا پڑے گا۔
سوشل میڈیا کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کسی کے بھی ہاتھ میں نہیں، میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں جسکے پاس موبائل کیمرا ہے وہ صحافی بنا ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر مثبت چیزیں بھی ہیں منفی بھی، پیکا لاء پاس کرکے اور انٹرنیٹ بند کرکے بھی سوشل میڈیا پر منفی چیزیں کو نہیں روکا جاسکا۔
سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ میں سوشل میڈیا نہ دیکھتا ہوں نہ پڑھتا ہوں ، مجھے نہیں معلوم سوشل میڈیا پر کیا چل رہا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا نے کہا کہ
پڑھیں:
کرینہ کپور کی ہم شکل؟ سارہ عمیر کے بیان پر سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے
پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ سارہ عمیر کا کہنا ہے کہ انہیں اکثر لوگ بالی وڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور کی ہم شکل قرار دیتے ہیں۔
سارہ عمیر نے حال ہی میں ایک ٹیلی ویژن پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے میزبان کے مختلف سوالات کے جوابات دیے اور اپنی ذاتی و پیشہ ورانہ زندگی کے بارے میں بھی گفتگو کی۔
یہ بھی پڑھیں: بالی ووڈ اداکار جونی لیور کی اپنے ہمشکل کے ساتھ ویڈیو وائرل
پروگرام کے دوران میزبان نے ان سے سوال کیا کہ کیا واقعی لوگ انہیں کرینہ کپور سے مشابہت دیتے ہیں؟ اس پر سارا عمیر نے جواب دیا کہ جب وہ شوبز انڈسٹری میں نئی نئی آئی تھیں، تب ہی سے لوگ ان کے چہرے کے خدوخال کو کرینہ کپور سے ملاتے آ رہے ہیں۔
View this post on Instagram
A post shared by DIVA Magazine Pakistan (@divamagazinepakistan)
اداکارہ نے مزید کہا ’میں نے سنا ہے کہ دنیا میں ہر انسان کی شکل کے چھ لوگ ہوتے ہیں تو شاید میں کرینہ کپور کی دوسری ہم شکل ہوں‘۔
سارہ عمیر کا یہ بیان سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے، جہاں مداح بھی اس مشابہت پر دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔ کئی صارفین نے سارہ عمیر کو کرینہ سے زیادہ خوبصورت قرار دیا تو وہیں چند صارفین کا کہنا تھا کہ ہر انسان کی اپنی پہچان ہوتی ہے، لوگ بالی ووڈ ستاروں سے مشابہت پر خوش کیوں ہوتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بالی ووڈ پاکستانی اداکار سارہ عمیر کرینہ کپور