Daily Pakistan:
2025-11-04@02:31:26 GMT

چینی وزیراعظم اگلے ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے

اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT

چینی وزیراعظم اگلے ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چینی وزیراعظم اپریل میں پاکستان کا دورہ کریں گے،دورے کے دوران پاک چین اقتصادی راہداری منصوبوں پرتبادلہ خیال کیاجائےگا۔

ہم نیوز کے مطابق چینی وزیراعظم کے دورہ پاکستان کے دوران اہم منصوبوں پر تبادلہ خیال ہوگا،چینی وزیراعظم صدر مملکت اور اعلیٰ عسکری حکام سے ملاقاتیں کرینگے۔وزیراعظم شہبازشریف سے بھی چینی ہم منصب ملاقات کریں گے،دورہ پاکستان کے دوران چینی وزیراعظم اہم معاہدوں پر دستخط کرینگے۔یاد رہے چینی وزیر اعظم لی کیانگ گزشتہ برس اکتوبر میں اسلام آباد میں منعقدہ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان حکومت کے اجلاس میں شرکت کے لیے بھی پاکستان آئے تھے۔

شام میں نیا آئین نافذ کردیا گیا

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: چینی وزیراعظم

پڑھیں:

پاک افغان مذاکرات سے قبل اہم سفارتی سرگرمیاں، نائب وزیراعظم ترکی جائیں گے

اسلام آباد:

نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار 6 نومبر کو ہونے والے پاک افغان مذاکرات سے قبل ترکی کے دورے پر روانہ ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار ترک وزیرِ خارجہ حاقان فیدان کی دعوت پر آئندہ ہفتے کے اوائل میں انقرہ پہنچیں گے۔ ترکی میں قیام کے دوران وہ  غزہ کی صورتحال پر ہونے والے 8 وزرائے خارجہ کے اہم اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

یہ اجلاس اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے سائیڈ لائنز پر ہونے والے سفارتی رابطوں کے فالو اپ کے طور پر منعقد کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاک افغان ڈائیلاگ سے قبل اسلام آباد کی سفارتی سرگرمیوں میں تیزی آ گئی ہے اور خطے میں پاکستان ایک فعال سفارتی کردار ادا کر رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • آج کا دن کیسا رہے گا؟
  • نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کل استنبول کا دورہ کریں گے
  • نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کل استنبول کا ایک روزہ دورہ کریں گے
  • اسلام آباد: شاہد خاقان عباسی دل کا دورہ پڑنے پر ہسپتال منتقل، طبیعت سنبھل گئی
  • سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو دل کا دورہ، ہسپتال منتقل
  • شاہد خاقان عباسی کو  دل کا دورہ‘ سٹنٹ ڈالے گئے
  • پاک افغان مذاکرات سے قبل اہم سفارتی سرگرمیاں، نائب وزیراعظم ترکی جائیں گے
  • وزیراعظم آزاد کشمیر کیخلاف تحریک عدم اعتماد میں مسلسل تاخیر، اگلے 4 روز تک بھی پیش نہ ہونیکا امکان
  • اسلام آباد کے 2  میگا پراجیکٹس پر کام کی رفتار تیز 
  • محسن نقوی  کا ٹی چوک فلائی اوور ،شاہین چوک انڈر پاس منصوبوں کا دورہ