لیبیا کشتی حادثے میں ملوث انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
فائل فوٹو۔
گزشتہ ماہ ہونے والے لیبیا کشتی حادثے میں ملوث انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر گرفتار کر لیا گیا۔
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے مطابق ملزم کی شناخت عامر حسین کے نام سے ہوئی، اسے ضلع کُرم سے گرفتار کیا گیا۔
ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم سادہ لوح شہریوں کو سمندر کے راستے یورپ بھجواتا تھا۔ ملزم عامر ایف آئی اے کوہاٹ کو فروری 2025 کے کشتی حادثے میں مطلوب تھا۔
ترجمان ایف آئی کے مطابق ملزم عامر حسین نے متاثرہ شہری نصرت حسین کو یورپ بھجوانے کیلئے37 لاکھ روپے بٹورے، ملزم نے دیگر ساتھیوں کی ملی بھگت سے متاثرہ شہریوں کو لیبیا کے راستے اٹلی بھجوانے کی کوشش کی۔
یہ بھی پڑھیے پاکستان سے ملائشیا انسانی اسمگلنگ، 84 ایجنٹوں کی نشاندہی، پاسپورٹس بلاک کرنے کا حکم انسانی اسمگلنگ کی روک تھام: 4 سال میں 46 ہزار سے زائد افراد پر سفری پابندی عائدترجمان کے مطابق ملزم کے ساتھی منیر حسین اور احمد اسلم یو اے ای، لیبیا اور اٹلی سے شاہ فیصل اور واجد علی یو اے ای، لیبیا اور اٹلی سے نیٹ ورک چلا رہے ہیں، گرفتار ملزم عامر حسین نے کشتی حادثے کے دیگر متاثرین سے بھی بھاری رقوم وصول کیں۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم کے زیر استعمال بینک اکاؤنٹ کو پہلے ہی ضبط کیا جاچکا ہے، گینگ کے دیگر ملزمان کی بیرون ملک سے گرفتاری کیلئے انٹر پول سے رابطے کیے جا رہے ہیں۔
ترجمان کے مطابق کشتی حادثات میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کے مطابق ملزم کشتی حادثے
پڑھیں:
کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 4 زخمی ڈاکو گرفتار
کراچی:شہر قائد میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پولیس نے مختلف علاقوں میں ہونے والے مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران چار زخمی ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا گیا۔
سعیدآباد پولیس نے میمن کالونی میں مبینہ مقابلے کے بعد دو ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔
چھیپا حکام کے مطابق زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی شناخت صدام حسین اور سائیں بخش کے ناموں سے ہوئی۔
پولیس کے مطابق ان کے قبضے سے ایک پستول، چھینے گئے موبائل فون، نقدی اور موٹرسائیکل برآمد ہوئی ہے۔
چاکیواڑہ پولیس نے لیاری کے علاقے میرانکہ کے قریب ایک اور مبینہ مقابلے کے دوران ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا، جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
گرفتار ملزم کی شناخت بلال عرف ٹینشن کے نام سے ہوئی ہے، جسے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس نے اس کے قبضے سے بھی پستول، موبائل فون، نقدی اور موٹرسائیکل برآمد کی ہے۔
کلاکوٹ پولیس نے لیاری کے علاقے مرزا آدم خان روڈ پر کارروائی کے دوران ایک اور ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کیا۔
چھیپا ذرائع کے مطابق ملزم کی شناخت حارث کے نام سے ہوئی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے قبضے سے اسلحہ برآمد کیا گیا ہے، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔