تجارت میں سہولت کیلیے اضاخیل ڈرائی پورٹ پر نئی کسٹمز لیبارٹری قائم
اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT
اسلام آباد:
پاکستان کسٹمز نے تجارت میں سہولت فراہم کرنے کے لیے اضاخیل ڈرائی پورٹ پر ایک نئی کسٹمز لیبارٹری قائم کر دی ہے۔
نئی لیبارٹری کپڑوں، پلاسٹک اور پلاسٹک سے بنی مصنوعات، خوردنی اشیاء اور رنگوں کو جانچنے کے لیے بنیادی آلات سے لیس ہے۔
اس حوالے سے ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے ان اشیا کے نمونے جانچنے کے لیے کراچی، لاہور اور فیصل آباد کی لیبارٹریوں کو بھیجے جاتے تھے جس میں کئی دن لگ جاتے تھے اور اخراجات میں اضافہ ہو جاتا تھا۔ اب تقریباً 80 فیصد نمونوں کی جانچ مقامی لیبارٹری میں ہی کی جائے گی۔
اضاخیل میں کسٹمز لیبارٹری کے قیام سے درآمد کنندگان کا ایک دیرینہ مطالبہ پورا ہوگیا ہے۔
انہوں نے لیبارٹری کے فعال ہونے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس اقدام کا خیر مقدم کیا ہے کیونکہ اس سے کلیئرنس میں کم وقت صرف ہوگا، لاگت میں کمی آئے گی اور ڈرائی پورٹ پر مال کے رکے رہنے کا دورانیہ کم ہو جائے گا۔
ایف بی آر کے مطابق سرحد چیمبر آف کامرس کے صدر جنید الطاف نے بھی لیبارٹری کے قیام کو سراہا ہے اور کہا ہے کہ مستند نمونوں کی فوری جانچ کی وجہ سے کسٹمز کنٹرولز میں بھی بہتری آئے گی۔
اس کے علاوہ، ایک جدید ترین لیبارٹری جلد ہی طورخم بارڈر اسٹیشن پر بھی آئی ٹی ٹی ایم ایس منصوبے کے تحت فعال ہو جائے گی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
لاہور : حلقہ این اے 129 میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کا عمل جاری
شام 5 بجے تک ووٹ ڈالے جائیں گے۔ بسطامی روڈ، نواں کوٹ، پکی ٹھٹھی، گلشن راوی، سوڈیوال، ڈھولنوال میں پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔ سبزہ زار، بابو صابو، شیرا کوٹ، باغ گل بیگم اور گردونواح کے علاقے بھی شامل ہیں۔ لاہور کی 29 یونین کونسلز میں 334 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں۔ این اے 129 میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ انتخابی عمل کی نگرانی کیلئے سیکڑوں کیمروں کی تنصیب کی گئی ہے۔ لاہور کے حلقہ این اے 129 میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کا عمل جاری ہے۔ سیاستدانوں کی تقدیر کا فیصلہ آج ووٹ کرے گا۔ تبدیلی کا مرکز یا روایت کی پاسداری ؟ کس کی سیاست کتنی مضبوط ہے، عوام ووٹ سے اپنا فیصلہ کریں گے۔ (ن) لیگ کے امیدوار حافظ میاں نعمان اور پی ٹی آئی کے ارسلان احمد میں کانٹے کا مقابلہ ہے۔ بجاش خان نیازی سمیت دیگر آزاد امیدوار بھی جیت کیلئے پُراُمید ہیں۔ اس موقع پر سکیورٹی کیلئے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ 5 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں، شہر میں 132 پاکٹس اور 322 ناکے قائم ہیں، 3 ایس پیز، 6 ایس ڈی پی اوز اور 24 ایس ایچ اوز نگرانی کر رہے ہیں، ویمن پولنگ سٹیشنز پر لیڈی کانسٹیبلان بھی ڈیوٹی دے رہی ہیں۔
شام 5 بجے تک ووٹ ڈالے جائیں گے۔ بسطامی روڈ، نواں کوٹ، پکی ٹھٹھی، گلشن راوی، سوڈیوال، ڈھولنوال میں پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔ سبزہ زار، بابو صابو، شیرا کوٹ، باغ گل بیگم اور گردونواح کے علاقے بھی شامل ہیں۔ لاہور کی 29 یونین کونسلز میں 334 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں۔ این اے 129 میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ انتخابی عمل کی نگرانی کیلئے سیکڑوں کیمروں کی تنصیب کی گئی ہے۔ صوبائی اور محکمہ داخلہ کے کنٹرول روم سے بھی نگرانی کا عمل جاری ہے۔ این اے 129 میں رجسٹرڈ ووٹرز کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 58 ہزار 364 ہے۔ 2 لاکھ 89 ہزار 339 مرد اور 2 لاکھ 69 ہزار 25 خواتین ہیں۔ این اے 129 کی نشست میاں اظہر کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔