دبئی میں مجیشن چیمپئن شپ سیزن 7 کی کٹ لانچنگ اور ٹرافی رونمائی کی شاندار تقریب
اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 اکتوبر2025ء) دبئی کے ایک معروف ریسٹورنٹ میں مجیشن چیمپئن شپ سیزن 7 کی کٹ لانچنگ اور ٹرافی رونمائی کی رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ٹیموں کے مالکان، کپتان، کھلاڑیوں، اسپورٹس جرنلسٹس اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک سے کیا گیا، جس کے بعد یواےای اور پاکستان کے قومی ترانے بجائے گئے۔
تقریب کے میزبان اور مجیشن چیمپئن شپ کے روحِ رواں مجیشن عمر اور مجیشن عاشق نے تمام معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور ان کی شرکت پر شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر ٹورنامنٹ کے تمام اسپانسرز کو اعزازی ایوارڈز بھی پیش کیے گئے۔ تقریب میں 16 ٹیموں کے درمیان ہونے والے مقابلوں کے لیے گروپس اور میچز کے ڈرا کا اعلان کیا گیا، جبکہ آخر میں اٹالین ڈیزائن کی گولڈن چمچماتی ٹرافی کی شاندار رونمائی کی گئی، جس نے شرکاء سے بھرپور داد سمیٹی۔(جاری ہے)
مجیشن چیمپئن شپ سیزن 7 میں کل 16 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ ٹورنامنٹ ناک آؤٹ فارمیٹ پر مشتمل ہوگا، جس میں 6،6 اوورز کے 11 میچز کھیلے جائیں گے۔ یہ ایونٹ 11 اکتوبر کو ام القیوین کے اے کے ڈبلیو کرکٹ گراؤنڈ میں شام 8 بجے سے صبح 7 بجے تک جاری رہے گا۔ اس موقع پر مجیشن عمر نے کہا کہ > “اس سال کا ٹورنامنٹ انٹرٹینمنٹ سے بھرپور ہوگا، اور کرکٹ شائقین کو سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔” انہوں نے فیملیز اور کرکٹ کے شوقین افراد سے اپیل کی کہ وہ 11 اکتوبر بروز ہفتہ شام 8 بجے اسٹیڈیم پہنچ کر ایونٹ کا حصہ بنیں اور اپنی پسندیدہ ٹیموں کی حوصلہ افزائی کریں۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے مجیشن چیمپئن شپ
پڑھیں:
قومی کرکٹ ٹیم کے اسپنر ابرار احمد کا ولیمہ، محسن نقوی سمیت نامور کرکٹرز کی شرکت
پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ اسپنر ابرار احمد کے ولیمہ کی تقریب کراچی میں منعقد ہوئی، جس میں کرکٹ اور سماجی حلقوں سے تعلق رکھنے والی متعدد معروف شخصیات نے شرکت کی۔
تقریب میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی، قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود، فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی، سابق ٹیسٹ کرکٹر اسد شفیق، آل راؤنڈر فہیم اشرف، اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر سمیت دیگر نمایاں کرکٹرز، کرکٹ منتظمین اور صحافیوں نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: چاولوں سے بھری پلیٹ کے ساتھ 7 اپ، فاسٹ بولر نسیم شاہ پر کڑی تنقید
ابرار احمد کی شادی کی اس تقریب کو کرکٹ حلقوں میں خاصی پذیرائی ملی، اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے مہمانوں نے انہیں ازدواجی زندگی کی شروعات پر نیک تمناؤں سے نوازا۔
دوسری جانب ٹیسٹ کرکٹر کامران غلام بھی شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں جن کی شادی کی تقریب میں وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان، صاحبزادہ فرحان، افتخار احمد، فخر زمان اور نسیم شاہ سمیت کئی معروف قومی و مقامی کھلاڑیوں نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: قومی کرکٹ ٹیم کے اسپنر ابرار احمد رشتہ ازدواج میں منسلک
ان کی شادی میں نسیم شاہ کی ایک ویڈیو بھی وائرل ہوئی جسے سوشل میڈیا پر خاصی تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ ویڈیو میں نسیم شاہ کو کھانے سے لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا گیا لیکن چاولوں سے بھری پلیٹ اور ساتھ میں سیون اپ کی بوتل صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی اور انہوں نے کھلاڑی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ان کا وزن بڑھ رہا ہے اور وہ یہ سب کھا پی رہے ہیں، انہٰں کرکٹ میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ابرار احمد ابرار احمد شادی محسن نقوی نسیم شاہ