وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ معمہ بن گیا
اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT
علی امین گنڈا پور : فائل فوٹو
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ معمہ بن گیا۔
ذرائع وزیر اعلیٰ ہاؤس کا کہنا ہے کہ علی امین کا استعفیٰ گورنر ہاؤس گیٹ پر کل رات پہنچایا گیا، سی ایم ہاؤس کے عملے نے استعفے کی ریسیونگ بھی لی۔
ذرائع کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی اسلام آباد میں ہیں، گورنر نے اسلام آباد میں غیر ملکی سفیر سے ملاقات کی، پاکستان اور افغانستان کے درمیان فٹبال میچ دیکھا۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے وزیر اعلیٰ کے پی کو ہٹانے جانے کی خبروں سے اظہار لاعلمی کیا ہے۔
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ استعفیٰ ابھی تک میرے پرنسپل سیکریڑی تک نہیں پہنچا، استعفیٰ ملے تو قانونی اور آئینی نکات کو دیکھ کر دستخط کروں گا۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اگر استعفے میں غلطی ہوئی تو واپس بھیجوں گا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے بانی نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور کو فارغ کرکے سہیل آفریدی کو صوبہ کا نیا وزیر اعلیٰ نامزد کردیا۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے استعفیٰ دیتے ہوئے کہا کہ وزارت اعلیٰ عمران خان کی امانت تھی اور ان کے حکم پر امانت ان کو واپس کرکے استعفیٰ دے رہا ہوں، سہیل آفریدی کو میری مکمل حمایت اور سپورٹ حاصل رہے گی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: علی امین گنڈاپور خیبر پختونخوا وزیر اعلی
پڑھیں:
وزارت اعلیٰ چھوڑنے کی باضابطہ اطلاع نہیں دی گئی، علی امین گنڈاپور
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور : فائل فوٹو
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ وزارت اعلیٰ چھوڑنے کی مجھے ابھی کوئی باضابطہ اطلاع نہیں دی گئی۔
اپنے بیان میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ وزارت اعلیٰ پارٹی اور بانی کی امانت ہے، جب کہیں گے چھوڑ دوں گا، جب مجھے کہا جائے گا کہ وزارت اعلیٰ چھوڑ دو تو اس کی تعمیل کروں گا۔
بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی...
خیال رہے کہ پی ٹی آئی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
علی امین کی جگہ سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا لگائے جانے کا امکان ہے۔
بشریٰ بی بی کےوکیل رائے سلیمان نے جیونیوز سے گفتگو میں علی امین گنڈاپور کو ہٹائےجانے کی تصدیق کی ہے، جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے وزیر اعلیٰ کے پی کو ہٹانے جانے کی خبروں سے اظہار لاعلمی کیا ہے۔
خیبر پختونخوا کے متوقع وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کون ہیں؟خیبر پختونخوا کے متوقع وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کا تعلق ضلع خیبر سے ہے، وہ پی کے 70 سے پہلی مرتبہ رکن صوبائی اسمبلی بنے۔
سہیل آفریدی کافی عرصے تک انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے پی کے صدر رہے، وہ موجودہ حکومت میں وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی کمیونیکیشن اینڈ ورکس رہے۔
صوبائی کابینہ میں تبدیلی کے بعد سہیل آفریدی کو وزیر برائے ہائر ایجوکیشن بنایا گیا۔