بلوچستان: ضلع کچھی میں زیرِتعمیر ڈیم پر عسکریت پسندوں کا حملہ، سات مزدور اغواء
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
بلوچستان کے ضلع کچھی سے نامعلوم عسکریت پسندوں نے ایک زیرإتعمیر ڈیم پر حملہ کرکے سات مزدوروں کو اغوا کر لیا۔
حکام کے مطابق یہ واقعہ کچھی کے علاقے سنی شوران سے تقریباً چار کلومیٹر دُور مغرب کی جانب ایک پہاڑی علاقے میں پیش آیا۔
علاقے کے لیویز انچارج رسالدار عبدالحئی نے اردو نیوز کو بتایا کہ ’اغوا ہونے والے مزدور ایک زیرِتعمیر ڈیم پر کام کر رہے تھے۔ رات کو نامعلوم مسلح افراد نے تعمیراتی کیمپ پر حملہ کر دیا اور وہاں موجود ایک ڈمپر کو بھی آگ لگا دی جبکہ دیگر دو گاڑیوں کو نقصان پہنچایا۔
لیویز رسالدار کے مطابق ’حملہ آور جاتے ہوئے سات مزدوروں کو اغوا کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔ مغویوں میں قریبی علاقوں کے چھ رہائشی جبکہ ایک غیر مقامی شخص شامل ہے۔
سنی شوران ضلعی ہیڈکوارٹر ڈھاڈر سے تقریباً 80 کلومیٹر دُور ہے اور سابق وفاقی وزیر سردار یار محمد رند کا آبائی علاقہ ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ضلع شیرانی: دہشت گردوں کا حملہ، سیکورٹی فورسزکے4 جوان شہید
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد:۔ بلوچستان کے ضلع شیرانی میں پولیس اور لیویز کے تھانوں پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں 3 لیویز اہلکار اور ایک بی سی کانسٹیبل شہید ہوگئے۔ ڈپٹی کمشنر شیرانی حضرت ولی کاکڑ کے مطابق حملہ رات گئے کیا گیا جس میں دہشت گردوں نے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا، جس کی وجہ سے تھانے کا کمیونیکیشن نظام بھی متاثر ہوا ہے۔
ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ حملے میں پولیس اور لیویز کے متعدد اہلکار زخمی ہیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے۔ حملے کے بعد سے ایک لیویز سپاہی اعظم خان لاپتہ ہے۔ڈپٹی کمشنر شیرانی کے مطابق ڈی سی کی سربراہی میں فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر موجود ہے اور لاپتہ سپاہی کی تلاش اور سرچ آپریشن میں مصروف ہے۔
ضلعی انتظامیہ نے صورتحال پر کڑی نظر رکھتے ہوئے ہنگامی اقدامات شروع کر دیے ہیں اور ژوب کے اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے جب کہ ایمبولینسز بھی روانہ کر دی گئی ہیں۔ یاد رہے کہ ضلع شیرانی بلوچستان اور خیبر پختونخوا کی آخری حدود میں واقع ہے اور اس علاقے میں ماضی میں بھی دہشت گردوں کی جانب سے کئی بار پولیس تھانوں کو نشانہ بنایا جا چکا ہے۔