جنڈولہ: خوارج کا سیکیورٹی چوکی پر حملہ ناکام، 10 دہشتگرد جہنم واصل
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
خوارج نے جمعرات کو جنوبی وزیرستان اور ٹانک کے اضلاع کے سنگم پر جنرل ایریا جنڈولہ میں سیکیورٹی فورسز کی ایک چوکی پر حملہ کرنے کی کوشش کی جسے ناکام بنادیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: بنوں کینٹ میں دہشتگردوں کے حملے کی کوشش ناکام، 6 خوارج ہلاک، متعدد کو محصور کرلیا گیا
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کی چوکی میں داخل ہونے کی کوشش کو فوجیوں نے مؤثر طریقے سے ناکام بنا دیا جس کی وجہ سے خوارج کو دھماکہ خیز مواد سے لدی گاڑی کو احاطے کی دیوار سے ٹکرانے پر مجبور ہونا پڑا۔
پاک فوج کے جوانوں نے بہادری سے مقابلہ کیا اور حملہ آوروں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا اور ایک خودکش بمبار سمیت تمام 10 خوارج کو چوکی کی دیوار کے باہر سے ہی جہنم روانہ کر دیا۔
مزید پڑھیے: شمالی وزیرستان: سیکیورٹی آپریشن کے دوران 3 برقعہ پوش مرد خوارج ہلاک
علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی دوسرے خارجی کو تلاش کرکے جہنم واصل کرنے کے لیے صفائی آپریشن کیا جا رہا ہے۔
پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
10 خوارج جہنم واصل اٗی ایس پی آر جنڈولہ دہشتگرد حملہ ناکام.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: 10 خوارج جہنم واصل ا ی ایس پی ا ر جنڈولہ دہشتگرد حملہ ناکام
پڑھیں:
ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا
ارب پتی ٹیکنالوجی کاروباری شخصیت ایلون مسک نے اعلان کیا ہے کہ ان کا مصنوعی ذہانت پر مبنی پلیٹ فارم گروک امیجن (Grok Imagine) رواں سال کے اختتام سے پہلے قدیم یونانی رزمیہ شاہکار اوڈیسی پر مبنی ایک مکمل فلم تیار کرے گا۔ مسک کا کہنا ہے کہ یہ فلم شاعر ہومر کی اصل تخلیق کے مطابق ہوگی اور تاریخی اعتبار سے بھی زیادہ درست انداز میں پیش کی جائے گی۔
ایلون مسک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں دعویٰ کیا کہ اے آئی کے ذریعے بنائی جانے والی یہ فلم ہومر کے اصل فن اور کہانی کی حقیقی روح کی عکاسی کرے گی۔ انہوں نے اس اعلان کے ساتھ تقریباً تین منٹ طویل ایک اے آئی ویڈیو بھی شیئر کی، جس میں اوڈیسیئس اور کلیپسو کے درمیان ایک منظر دکھایا گیا ہے۔
Before this year ends, Grok Imagine will make a full-length movie of The Odyssey that is historically accurate and true to the art of Homer https://t.co/bVHzUmY9WN
— Elon Musk (@elonmusk) July 22, 2026اس سے قبل بھی ایلون مسک نے ایک صارف کی اس تجویز کی حمایت کی تھی کہ ہدایت کار میل گبسن تقریباً 100 ملین ڈالر کی لاگت سے اوڈیسی پر ایسی فلم بنائیں جس میں تاریخی طور پر درست جہاز، ہتھیار، زرہیں، کردار اور ہومر کی اصل نظم کے مکالمے شامل ہوں۔ اس تجویز پر مسک نے مختصر جواب دیتے ہوئے کہا تھا، ’میں تیار ہوں۔‘
دوسری جانب ایلون مسک حالیہ دنوں میں برطانوی نژاد امریکی فلم ساز کرسٹوفر نولن کی فلم اوڈیسی پر بھی سخت تنقید کرتے رہے ہیں۔ ان کا الزام ہے کہ نولن نے ایوارڈز حاصل کرنے کی غرض سے اصل داستان میں تبدیلیاں کیں۔ انہوں نے فلم کی کاسٹنگ پر بھی اعتراض اٹھایا، خاص طور پر اداکارہ لوپیٹا نیونگو کو ہیلن آف ٹرائے کے کردار میں لینے کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا، جبکہ ایک موقع پر نولن کو ’نسل پرستانہ رویہ رکھنے والا‘ فلم ساز بھی قرار دیا۔
تاہم ایلون مسک کی تنقید کے باوجود کرسٹوفر نولن کی اوڈیسی نے باکس آفس پر شاندار آغاز کیا ہے۔ باکس آفس رپورٹس کے مطابق فلم نے ریلیز کے پہلے ہفتے میں دنیا بھر سے 264.06 ملین ڈالر سے زائد کا بزنس کیا، جس کے بعد اسے رواں برس کی نمایاں کامیاب فلموں میں شمار کیا جا رہا ہے۔