پشاور میں گھروں پر حملے کرنے والے اوباش ٹک ٹاکرز گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
ٹک ٹاکر پتھر گروپ حیات آباد میں گھروں پر پتھر پھینکتا ہے، نوجوان گھروں کو پتھر مار کر شیشے توڑ کر ویڈیوز بناتے اور پھر اس کی ویڈیوز ٹک ٹاک پر ڈال کر اسے وائرل کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت کے علاقے حیات آباد میں ٹک ٹاک ویڈیو کے چکر میں گھروں میں لگے شیشے پتھراؤ کر کے توڑنے والے اوباش نوجوانوں کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاکر پتھر گروپ حیات آباد میں گھروں پر پتھر پھینکتا ہے، نوجوان گھروں کو پتھر مار کر شیشے توڑ کر ویڈیوز بناتے اور پھر اس کی ویڈیوز ٹک ٹاک پر ڈال کر اسے وائرل کرتے ہیں۔ عوامی شکایات ملنے پر تھانہ تاتارا پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے رات کی تاریکی میں گھروں، دروازوں پر پتھراو کرنے میں ملوث اوباش نوجوانوں کا گروہ کو حراست میں لے لیا۔
حراست میں لئے گئے نوجوان لڑکے تراویح کے بعد حیات آباد کے پوش اور کمرشل علاقوں میں رات کی تاریکی میں شہریوں کے گھروں پر پتھراو کرتے ہیں اور ساتھ میں ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کرتے ہیں، جس سے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل رہا تھا۔ عوامی شکایت ملنے پر حیات آباد سرکل پولیس نے تمام اوباش نوجوانوں کو حراست میں لے لیا، جنہوں نے اپنی غلطی تسلیم کرلی، جس کے بعد تمام لڑکوں کے والدین اور ورثا کو تھانہ طلب کرکے ان کے بچوں کی جانب سے تحریری معافی نامہ دینے کے بعد انہیں والدین کی ضمانت پر چھوڑ دیا گیا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: میں گھروں گھروں پر کرتے ہیں پر پتھر
پڑھیں:
فرض کی راہ میں جانیں قربان کرنیوالے عظیم سپوتوں اور ان کی فیملیز کو سلام پیش کرتے ہیں؛ آئی جی پنجاب
سٹی 42 : آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ فرض کی راہ میں جانیں قربان کرنے والے عظیم سپوتوں اور ان کی فیملیز کو سلام پیش کرتے ہیں۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لاہور ارفع کریم ٹاور پر خود کش حملے میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پولیس شہدا کی آٹھویں برسی پر شہدا پولیس کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ فرض کی راہ میں جانیں قربان کرنے والے عظیم سپوتوں اور ان کی فیملیز کو سلام پیش کرتے ہیں۔
میٹرک امتحان میں فیل ہونے پر طالبعلم نے بڑا قدم اٹھالیا
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق 2017ء میں آج ہی کے دن پنجاب پولیس کے 08 افسران و اہلکاروں نے لاہور ارفع کریم ٹاور پر خود کش حملے میں جام شہادت نوش کیا تھا۔ شہید ہونے والوں میں 01 سب انسپکٹر، 01 اے ایس آئی اور 06 کانسٹیبلز شامل ہیں۔ سب انسپکٹر ریاض احمد، اے ایس آئی فیاض احمد، کانسٹیبلز سجاد علی، عابد علی،علی رضا، غلام مرتضٰی، عمیر غنی اور معظم علی شہادت کے رتبے پر فائز ہوئے۔