ملک منظور کی سعودی عرب میں بین الاقوامی روابط کے لیے فوکل پرسن نامزدگی
اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT
ملک منظور کی سعودی عرب میں بین الاقوامی روابط کے لیے فوکل پرسن نامزدگی WhatsAppFacebookTwitter 0 14 March, 2025 سب نیوز
جدہ(خالد نواز چیمہ)وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے ملک منظور کو سعودی عرب میں بین الاقوامی روابط کے لیے فوکل پرسن نامزد کر دیا ہے۔
یہ تقرری اعزازی بنیادوں پر کی گئی ہے اور اس کا مقصد سعودی عرب میں وزیراعظم یوتھ پروگرام (PMYP) کی موجودگی اور اثر و رسوخ کو فروغ دینا ہے۔ ملک منظور کو اس ذمہ داری کے تحت سعودی عرب میں کلیدی اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مؤثر رابطہ اور ہم آہنگی پیدا کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس تقرری کا مقصد پاکستانی نوجوانوں کو بین الاقوامی سطح پر مواقع فراہم کرنا اور سعودی عرب میں ان کے لیے بہتر امکانات پیدا کرنا ہے۔
ملک منظور کو نوجوانوں اور چیئرمین PMYP کے درمیان ایک پُل کا کردار ادا کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے، تاکہ باہمی تعاون اور مثبت سرگرمیوں کو فروغ دیا جا سکے۔ ان کا کردار دونوں ممالک کے درمیان نوجوانوں کے تعلقات کو مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔ اس تقرری پر ملک منظور نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اس ذمہ داری کو بخوبی نبھائیں گے اور سعودی عرب میں پاکستانی نوجوانوں کے لیے مزید مواقع پیدا کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے جدہ پاکستانی کمیونٹی سیاسی وسماجی کاروباری صحافی عمایدین جدہ نے خوشی کا اظہار کیا ہے اور مبارک باد پیش کی ہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: بین الاقوامی ملک منظور کے لیے
پڑھیں:
متحدہ عرب امارات میں کرکٹ کا نیا دور — نوجوان کھلاڑیوں کے لیے تاریخی شراکت داری
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جولائی2025ء) متحدہ عرب امارات میں کرکٹ کی ترقی کے لیے ایک نئی اور تاریخی شراکت داری کا اعلان باہی عجمان پیلس ہوٹل میں کیا گیا، جہاں چار اہم کرکٹ اکیڈمیز — کاروان اسپورٹس کلب، ایم ایس کرکٹ اکیڈمی، شارجہ کرکٹ اکیڈمی، ایمز وائی ٹی سی اے اور کرکٹا نے مل کر نوجوانوں کی کرکٹ کے فروغ کے لیے تعاون کا آغاز کیا۔(جاری ہے)
اس شراکت داری کا مقصد یواے ای میں کرکٹ کو فروغ دینا، نوجوان ٹیلنٹ کو نکھارنا اور ان کے لیے پیشہ ورانہ تربیت کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ کاروان اسپورٹس کلب عجمان کے بانی اور سابق کرکٹر بابر صاحب نے اس معاہدے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا: > "ہم سب مل کر یو اے ای کی کرکٹ کو بہتر بنا سکتے ہیں، نوجوانوں کی رہنمائی کر سکتے ہیں، اور ان کے خوابوں کو حقیقت میں بدل سکتے ہیں۔" یہ شراکت داری یو اے ای میں نوجوانوں کی کرکٹ کے لیے ایک نئے اور روشن دور کا آغاز ہے، جس کا مقصد ہے معیاری تربیت فراہم کرنا اور مستقبل کے اسٹارز تیار کرنا۔