فائل فوٹو۔

پروفیسر ڈاکٹر سروش لودھی کی زیر صدارات جامعہ این ای ڈی کے سنڈیکیٹ کا 212ہواں اجلاس ہوا۔ 

اجلاس میں سید غضنفر حسین نقوی کو این ای ڈی کا مستقل رجسٹرار اور صفی احمد زکائی کو مستقل کنٹرولر امتحانات جبکہ ڈاکٹر مبشر خان کو کمپیوٹر سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کا چیئرمین اور فروا حسن کو کمیونیکشن منیجر مقرر کرنے کی منظوری دی گئی۔ 

ڈپارٹمنٹل سلیکشن کمیٹی کی سفارشات کے تحت ایڈیشنل ڈائریکٹر فنانس سرور امتیاز، ایڈیشنل رجسٹرار لیگل عامر نصیر، ایڈیشنل رجسٹرار تھر انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی خالد مخدوم ہاشمی، ایڈیشنل ڈائریکٹر ورکس اینڈ سروسز اظہر اقبال، ایڈیشنل ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ حسیب انصاری و دیگر کی تعیناتی کی منظوری بھی دی گئی۔

اجلاس میں منیجمنٹ سائنس پروگرام میں ایم ایس پروگرام کے آغاز کی منظوری بھی دی گئی۔ 

اجلاس میں اپنے سابقہ طالب علموں کی مادرِ علمی کے لیے خدمات کو سراہتے ہوۓ پیٹرولیم انجینئرنگ کے ویڈیو کانفرنس ہال کو انجینئر عاصم مرتضیٰ خان، میکینکل انجینئرنگ کے کانفرنس روم کو انجینئر عباس ساجد اور سول انجینئرنگ کے ڈرائنگ ہال کو انجینئر فاروق عربی کے نام سے منسوب کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔

اجلاس میں چیئرمین آئی ای پی انجینئر سہیل بشیر نے المنائی ایسوسی ایشن کی جانب سے ٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ انڈومنٹ فنڈ کے لیے ایک کروڑ اور انجینئر فاروق عربی نے دس لاکھ روپے کے عطیے کے چیک شیخ الجامعہ کو پیش کیے۔ 

یاد رہے کہ بحیثیت وائس چانسلر یہ ڈاکٹر سروش حشمت لودھی کے دوسرے دور کا آخری سنڈیکیٹ اجلاس تھا، جس میں ممبران نے تالیاں بجاکر شیخ الجامعہ کی این ای ڈی کے لیے گراں قدر خدمات کو سراہا۔ 

ممبر سنڈیکیٹ نادرہ پنجوانی، پروفیسر ڈاکٹر اے کیو مغل، چئیرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن سندھ ڈاکٹر طارق رفیع، سیکریٹری یونیورسٹیز اینڈ بورڈز عباس بلوچ، سیکریٹری انفارمیشن سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نور احمد سموں اور چیئرمین آئی ای پی انجینئر سہیل بشیر نے اس موقع پر شیخ الجامعہ ڈاکٹر سروش لودھی کی خدمات کو سلام پیش کیا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: اجلاس میں کی منظوری

پڑھیں:

گرین چولستان کا سارا کچا چٹھہ قوم کے سامنے کھولوں گا، ایمل ولی خان

اسلام آباد میں سینیٹ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ مائنز اینڈ منرلز ایکٹ میری مٹی اور میرے قوم کے بچوں کے حق کا سوال ہے، مائنز اینڈ منرلز پختونوں اور بلوچوں کے ہیں، مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی اگر مل کر فوج کی خدمت کرنا چاہتی ہے تو بخوشی کرے۔ اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے مرکزی صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ گرین چولستان کا سارا کچا چٹھہ قوم کے سامنے کھولوں گا۔ اسلام آباد میں سینیٹ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایمل ولی خان کا کہنا تھا کہ آج ہم نے اجلاس میں دیکھا کہ سینیٹ کے ملازمین سینیٹرز کو اشارے کر رہے تھے، بدقسمتی سے ملک میں سیاستدان جمہوریت کا جنازہ نکال رہے ہیں۔ انہوں نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ کیا سینیٹ کے ملازمین یہاں اس لیے بیٹھے ہیں کہ سینیٹ اجلاس کی کارروائی’ان کی مرضی’ سے چلائیں، حکومتی پارٹی مسلم لیگ (ن) کی جانب سے کورم کی نشاندہی باعث شرم ہے، یہ ایک دن کی تنخواہ نہیں چھوڑتے لیکن سینیٹ کے ساتھ مذاق کیا جارہا ہے، اراکین سینیٹ کے اندر ہوتے ہیں لیکن کسی کے اشارے پر اجلاس سے باہر ہوتے ہیں۔

صدر اے این پی کا کہنا تھا کہ یہ جمہوری نظام بالکل بھی نہیں ہے، دونوں جانب بیٹھے اراکین ایک ہی کمپنی کی پیداوار ہیں، مزید کہنا تھا کہ حکومت اور اپوزیشن مل کر ایک ادارے کی خدمت جبکہ عوام کو بیوقوف بنا رہے ہیں، گرین چولستان کا سارا کچا چٹھہ  قوم کے سامنے کھولوں گا، یہ لوگ کب تک بھاگیں گے۔ ایمل ولی خان نے کہا کہ مائنز اینڈ منرلز ایکٹ کو کسی صورت میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے، کالا باغ ڈیم پربھی سب ایک تھے، مگر سب ارمان لے کر چلے گئے۔ ان کا مزید کا کہنا تھا کہ مائنز اینڈ منرلز ایکٹ میری مٹی اور میرے قوم کے بچوں کے حق کا سوال ہے، مائنز اینڈ منرلز پختونوں اور بلوچوں کے ہیں، مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی اگر مل کر فوج کی خدمت کرنا چاہتی ہے تو بخوشی کرے۔

متعلقہ مضامین

  • پہلگام حملہ جھوٹ کا پلندہ، مودی حکومت کی چال ہے: عبدالخبیر آزاد  
  • غلام حسین کو انٹر بورڈ کراچی کے چیئرمین کا اضافی چارج دینے کی منظوری
  • خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس، کون سے اہم فیصلے کیے گیے؟
  • تجارتی مسائل دباؤ سے نہیں مذاکرات اور سفارتکاری سے حل کرنے کی ضرورت ہے: عاصم افتخار احمد
  • پنجاب کابینہ: 25 فیصد گندم نہ خریدنے والی فلور ملوں کا لائسنس منسوخ ہو گا، آرڈیننس میں ترمیم منظور
  • اسلام آباد، جی بی کونسل سیکرٹریٹ آفس کی تعمیر کے حوالے سے امیر مقام کی زیر صدارت اجلاس
  • اے این پی کی آل پارٹیز کانفرنس ، مائنز اینڈ منرلز بل مسترد کردیا، بل صوبے کی معدنیات و وسائل پر قبضے کے مترادف ہے، میاں افتخار حسین
  • پنجاب کابینہ کے 25ویں اجلاس میں کیا اہم فیصلے کیے گئے؟
  • گرین چولستان کا سارا کچا چٹھہ قوم کے سامنے کھولوں گا، ایمل ولی خان
  • جامعہ اردو کراچی میں آئی ایس او کی احتجاجی ریلی