بحریہ ٹاؤن کراچی کےمختلف بینکوں میں موجود ٹرم ڈیپازٹس منجمد
اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT
اسلام آباد (اے بی این نیوز ) قومی احتساب بیورو (نیب) نے بحریہ ٹاؤن کراچی کےمختلف بینکوں میں موجود ٹرم ڈپازٹس کو منجمد کردیا۔تفصیلات کے مطابق بحریہ ٹاؤن کراچی کے خلاف جاری تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔
نیب سندھ نے ڈی جی نیب کراچی جاوید اکبر ریاض کے دستخط سے 655 ٹی ڈی آرز کو منجمد کرنے کے باقاعدہ احکامات جاری کردیئے۔نیب سندھ کےمطابق مختلف بینکوں میں موجود ٹی ڈی آرز بحریہ ٹاون سمیت ایک فرد کے نام پر ہیں، منجمد کردہ ٹی ڈی آرزکی مجموعی مالیت مبینہ طورپراربوں میں ہے۔
مزید پڑھیں :وفاقی کابینہ میں توسیع، مزید تین وزرا نے حلف اٹھا لیا
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
کراچی کی 8 انسداد دہشتگردی کی عدالتیں منشیات کی عدالتوں میں تبدیل
کراچی:صوبائی انسداد منشیات قانون کے تحت خصوصی عدالتوں کی تشکیل میں اہم پیش رفت، سندھ ہائیکورٹ نے کراچی کی 8 انسداد دہشتگردی کی عدالتیں منشیات کی عدالتوں میں تبدیل کردیں۔
ملزم ارمغان کا ریمانڈ نا دینے والے اے ٹی سی کورٹ نمبر ایک کے جج ذاکر حسین کو انسداد منشیات کورٹ کا جج مقرر کردیا گیا۔ کراچی کی 6 انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالتیں کافی عرصے سے خالی پڑی تھیں جس میں سے 5 انسداد دہشتگردی کی عدالتوں کو انسداد منشیات میں تبدیل کردیا گیا۔
کراچی کی 3 انسداد دہشتگردی کی عدالتوں کو شہید بے نظیر آباد، میرپورخاص اور لاڑکانہ منتقل کرنے جبکہ حیدرآباد اور سکھر میں موجود خصوصی عدالتوں کو منشیات کی عدالتوں میں تبدیل کیا گیا ہے۔ رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ نے سیکریٹری داخلہ کو خط لکھ دیا۔
سندھ ہائیکورٹ نے انسداد دہشتگردی کراچی کی 12 خصوصی عدالتوں کو ازسرنو منظم کردیا۔ قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے وقتی طور پر انسداد دہشتگردی عدالتیں منظم کرنے اور منشیات کی عدالتوں میں تبدیل کرنے کی اجازت دیدی ہے۔ حتمی نوٹیفیکیشن محکمہ داخلہ جاری کرے گا۔