اسلاموفوبیا کا عالمی دن: مسلمانوں کو درپیش امتیازی سلوک قابل مذمت ہے، مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 15th, March 2025 GMT
لاہور:
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے انسداد اسلاموفوبیا کے عالمی دن کے موقع پر ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا بھر میں مسلمانوں کو درپیش امتیازی سلوک، نفرت اور تعصب قابل مذمت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اسلاموفوبیا کے خلاف قرارداد پیش کر کے مسلمانوں کی آواز بلند کی جو ایک قابل ستائش قدم ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے اپنے بیان میں کہا کہ اسلام دینِ رحمت ہے جو امن، محبت، برداشت اور انسانی عظمت کا درس دیتا ہے لیکن بدقسمتی سے اسلام اور مسلمانوں کے خلاف پروپیگنڈا تیزی سے فروغ پا رہا ہے۔ انہوں نے اسلاموفوبیا کو عالمی امن اور بین المذاہب ہم آہنگی کے لیے ایک سنگین خطرہ قرار دیا اور کہا کہ اس کے خاتمے کے لیے ہر ممکن کوششوں کو سراہا جانا چاہیے۔
مریم نواز شریف نے اقوام متحدہ اور دیگر عالمی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ نفرت انگیز رویوں کے خلاف مؤثر اور یقینی اقدامات کریں۔ انہوں نے کہا کہ اقوام عالم کو چاہیے کہ وہ کشمیر، فلسطین اور دیگر خطوں میں مسلمانوں کے جان، مال، حقوق اور عزت و وقار کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب حکومت مذہبی ہم آہنگی اور اقلیتوں کے احترام کو فروغ دینے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ایسا پنجاب تشکیل دیا جائے گا جہاں ہر مذہب اور مسلک کو مساوی حقوق اور عزت حاصل ہو۔
انہوں نے زور دیا کہ دنیا کو اسلام کے حقیقی تشخص سے روشناس کرانے کی ضرورت ہے تاکہ اسلاموفوبیا کے اثرات کا خاتمہ کیا جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر قسم کی منافرت کے خلاف آواز بلند کرنا ضروری ہے اور پائیدار عالمی امن کے لیے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: انہوں نے کے خلاف کہا کہ کے لیے
پڑھیں:
سیریز جیتنے پر وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی قومی ٹیم کو مبارکباد
وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے قومی ٹیم کو جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی ٹیم کی شاندار کارکردگی پر چیئرمین پی سی بی اور ٹیم کی تعریف کی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شاندار کامیابی پوری قوم کے لیے باعث فخر ہے۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم نے جیت کے لیے جس عزم، محنت اور اتحاد کا مظاہرہ کیا، وہ قابل تحسین ہے۔ امید ہے کرکٹ ٹیم وننگ ٹریک کو برقرار رکھے گی۔ یاد رہے کہ گزشتہ رات کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر تین مچیز کی سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی۔