بھارتی کپتان روہت شرما کی قیادت میں ٹی20 ورلڈکپ 2024 کے بعد آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کا ٹائٹل جیتنے کے بعد قیادت منتقل کرنے سے متعلق خبریں گردش کرنے لگیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بارڈر- گواسکر ٹرافی میں آسٹریلیا کے ہاتھوں بدترین شکست اور ہوم گراؤنڈ پر نیوزی لیںڈ سے کلین سوئپ شکست کے باوجود دورہ انگلینڈ کیلئے ٹیم کی قیادت روہت شرما کے ہی سپرد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

آسٹریلیا کیخلاف شدید تنقید کے باعث روہت شرما نے سڈنی ٹیسٹ میچ نہیں کھیلا تھا، اس میچ میں جسپریت بمراہ نے کپتانی کے فرائض نبھائے تھے تاہم وہ بھی انجری کا شکار ہوکر میگا ایونٹ سے بھی باہر ہوگئے تھے۔

مزید پڑھیں: پاکستان سے شکست پر جان سے مارنے کی دھمکیاں ملیں، مگر کیسے؟

دی انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق بی سی سی آئی اور سلیکشن پینل نے روہت کو انگلینڈ کے خلاف 20 جون سے شروع ہونے والی پانچ میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے لیے بطور کپتان حمایت دینے کا فیصلہ کیا ہے، بورڈ کو لگتا ہے کہ وہ ٹیم کی قیادت کے لیے صحیح انتخاب ہیں۔

مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ غیر منصفانہ فائدہ! گواسکر تاویلیں پیش کرنے لگے

دوسری جانب بھارت کو چیمپئینز ٹرافی 2025 کا فاتح بنوانے والے کپتان روہت شرما کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہونے کی افواہیں پھیلائی جارہی ہیں جس کی تردید کرتا ہوں، فی الحال اپنے کھیل اور ٹیم کے ساتھ لطف اندوز ہورہا ہوں لیکن مستقبل کیلئے اپنے آپشنز کھلے رکھے ہوئے ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: چیمپئینز ٹرافی روہت شرما

پڑھیں:

پی ٹی آئی کا قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ کمیٹیوں سے بھی مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کے بعد پی ٹی آئی کا سینٹ کمیٹیوں سے بھی مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پارٹی قیادت کے فیصلے پر پی ٹی آئی کے سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر علی ظفر سینیٹرز کے استعفے جمع کرانے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے۔

بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ آج اپنے پارٹی سینیٹرز کے کمیٹیوں سے استعفے جمع کرانے آیا ہوں، ہم نے تمام کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا۔

بیرسٹر علی ظفر کی قیادت میں سینیٹرز کے استعفے چیئرمین سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کرادیے گئے۔ جس کے بعد  پی ٹی آئی سینیٹرز کمیٹی اجلاسوں کا حصہ نہیں ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت اور امریکا کے درمیان تجارتی مذاکرات کا پہلا مرحلہ ناکام
  • بھارت کا ایشیا کپ جیتنے کی صورت میں محسن نقوی سے ٹرافی وصول نہ کرنے کا فیصلہ
  • بھارتی کپتان کی ایک اور گھٹیا حرکت، ایشیا کپ جیتنے پر محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار
  • بھارتی ٹیم حدیں پار کرنے لگی، جیت کی صورت میں محسن نقوی سے ٹرافی نہ لینے کا فیصلہ
  • جھانوی کپور کو کیسا شوہر چاہیئے؟ شیکھر پہاڑیا سے تعلقات کی چہ مگوئیاں جاری
  • عمران خان شیخ مجیب کے آزار سے ہوشیار رہیں
  • پی ٹی آئی کا قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ کمیٹیوں سے بھی مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ
  • اقوام متحدہ نے رپورٹ میں اسرائیلی قیادت پر غزہ میں نسل کشی کا الزام عائد کردیا
  • ایشیا کپ: اینڈی پائی کرافٹ ہی میچ ریفری رہیں گے، پاکستان کی درخواست مسترد
  •  صنعتکاروں کی پالیسی ریٹ 11فیصد برقرار رکھنے پر کڑی تنقید