برکی روڈ پر سی ٹی ڈی پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد ایک خودکش بمبار کو گرفتار کر لیا۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق خفیہ اطلاع پر 2 دہشتگردوں کی گرفتاری کیلئے برکی کے نواح میں چھاپہ مارا گیا تو ملزمان نے فائرنگ شروع کردی، کراس فائرنگ میں ایک خودکش دہشتگرد پکڑا گیا جب کہ دوسرا زخمی حالت میں فرار ہو گیا۔ترجمان نے  بتایا کہ گرفتار دہشتگرد سے خودکش جیکٹ، سیفٹی فیوز وائر اور بارودی مواد برآمدکیا گیا جب کہ فرار ہونے والے دہشتگرد کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ۔ترجمان کے مطابق خودکش دہشتگرد کی شناخت حافظ شمس کے نام سے ہوئی ہے جو بلوچستان کا رہائشی ہے  اور لاہورمیں بڑے حملے کی منصوبہ بندی کر چکا تھا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

کراچی، فائرنگ کے واقعات میں 4 افراد زخمی ہو گئے

کراچی:

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق سپر ہائی وے چاکر ہوٹل گلشن معمار بس اسٹاپ کے قریب فائرنگ سے 52 سالہ صدیق نامی شخص زخمی ہوگیا جسے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ ڈکیتی مزاحمت پر پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے جبکہ سائٹ سپرہائی وے صنعتی ایریا پولیس واقعے کو نامعلوم ملزمان کی فائرنگ کا شاخسانہ قرار دے رہی ہے۔

قائد آباد مجید کالونی اسپتال چورنگی الیاس کوچ اڈے کے قریب فائرنگ سے 25 سالہ شاہ زیب زخمی ہوگیا، ایدھی حکام کے مطابق واقعہ نامعلوم ملزمان کی فائرنگ پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے۔

لانڈھی 4 نمبر زمان آباد میں فائرنگ سے 30 سالہ اکبر علی زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے جناح اسپتال لیجایا گیا۔

چھیپا حکام کے مطابق واقعہ ڈکیتی مزاحمت کے دوران بازو پر گولی لگنے کا بتایا جا رہا ہے۔

دریں اثنا لیاقت آباد 10 نمبر الیکٹرانک مارکیٹ کے قریب فائرنگ سے نوجوان زخمی ہوگیا جسے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا۔

لیاقت آباد پولیس کے مطابق مضروب کی شناخت 16 سالہ حمزہ کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے کا بتایا جا رہا ہے جس کی مزید چھان بین کی جا رہی ہے ۔

متعلقہ مضامین

  • ملک بھرمیں ساڑھے چارسال کے دوران 79 خود کش حملے، 690 افراد جاں بحق
  • مٹھی بھر دہشتگرد بلوچستان اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کا راستہ نہیں روک سکتے، ترجمان پاک فوج
  • بلوچستان کی ابلاغی جنگ میں انتہائی اہم کردار ادا کرنے والےمیجر انور کاکڑ دہشتگرد حملے میں شہید
  • امریکی اداکارہ خاتون پر حملے، تشدد اور چوری کے الزام میں گرفتار
  • رجب بٹ کے گھر فائرنگ کا معاملہ، پولیس کارروائیوں کے بعد ٹک ٹاکرز میں صلح
  • 9 مئی واقعات پی ٹی آئی کی باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت تھے، طلال چوہدری
  • کراچی، فائرنگ کے واقعات میں 4 افراد زخمی ہو گئے
  • پشاور میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق
  • تفتان، غیر قانونی بارڈر کراسنگ کی کوشش کرنیوالے غیر ملکی گرفتار
  • معروف یوٹیوبر رجب بٹ کے گھر پر فائرنگ کا معمہ حل، شوٹرز گرفتار