آئی ایم ایف پاکستان مذاکرات مثبت قرار،اعلامیہ جاری
اشاعت کی تاریخ: 15th, March 2025 GMT
آئی ایم ایف نے پاکستان کے ساتھ مذاکرات کو مثبت قرار دے دیا اور کہا پاکستان نےموجودہ قرض پروگرام پر سختی سےعمل درآمد کیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے ساتھ سات ارب ڈالر قرض پروگرام پر جائزہ کے لیے بات چیت مکمل ہو گئی ، انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ ( آئی ایم ایف) نے پاکستان سے متعلق اعلامیہ جاری کردیا۔ جس میں کہا کہ پاکستان کے ساتھ سات ارب ڈالر قرض پروگرام پر جائزے اور کلائمیٹ فنانسنگ کے لیے بات چیت ہوئی۔اعلامیے میں کہا گیا کہ پاکستان نے موجودہ قرض پروگرام پر سختی سےعمل درآمد کیا، قرضوں کی ادائیگی کی مینجمنٹ، توانائی کے شعبے میں لاگت کم کرنے اور معاشی ترقی کی شرح بڑھانے پر بھی بات چیت ہوئی۔ اعلامیے کے مطابق مزاکرات میں صحت عامہ، تعلیم کے فروغ ، سماجی تحفظ، موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کم کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا، پاکستان کے ساتھ بات چیت مثبت رہی، مزید بات چیت آن لائن جاری رہے گی۔ خیال رہے پاکستان کے عالمی مالیاتی فنڈ سے مذاکرات کامیاب ہو گئے، جس کے تحت پاکستان کو دو ارب ڈالر قرض ملے گا،ایک ارب ڈالر قرض قسط اور ایک ارب ڈالرکلائمیٹ فنانسنگ کے لیے منظوری ہوگی۔ ذرائع وزارت خزانہ نےبتایا ہے قرض قسط اورکلائمیٹ فنانسنگ منظوری ایک ساتھ ہونے کا امکان ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
مہمند ڈیم ہائیڈرو پاور منصوبہ: پاکستان کویت کے درمیان 25 ملین ڈالر کے قرض پروگرام پر دستخط
اسلام آباد:مہمند ڈیم ہائیڈرو پاور منصوبے کے لیے پاکستان اور کویت کے درمیان دوسرے قرض پروگرام پر دستخط ہوگئے۔
ترجمان اقتصادی امور کے مطابق کویتی حکومت کویت فنڈ فار اکنامک ڈویلپمنٹ کے ذریعے رقم فراہم کرے گی، اس پروگرام کے تحت مہمند ڈیم ہائیڈرو پاور منصوبے کے لئے 7.5 ملین کویتی دینار (25 ملین ڈالر) ملیں گے، پاکستان کی جانب سے معاہدے پر سیکرٹری وزارت اقتصادی امور محمد حمیر کریم نے دستخط کیے۔
ترجمان اقتصادی امور کے مطابق سیکریٹری اقتصادی امور حمیر کریم نے مسلسل معاونت پر کویتی حکومت کا شکریہ ادا کیا، سیکرٹری اقتصادی امور نے کہا کہ مہمند ڈیم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر تیزی سے کام جاری ہے۔
ترجمان اقتصادی امور کے مطابق کویتی سفارت خانے کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن فہد ہشام نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کویت فنڈ کے ذریعے ترقیاتی منصوبوں کے لئے معاونت فراہم کرتے رہیں گے، کویت اور پاکستان کے دیرینہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کے لئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔