ٹرمپ نے مجوزہ جنگ بندی معاہدے پر روسی صدر پیوٹن کے ساتھ بات چیت کو نتیجہ خیز قرار دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 15th, March 2025 GMT
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔15 مارچ ۔2025 )امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے یوکرین میں امریکہ کے مجوزہ جنگ بندی معاہدے پر روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ ہونے والی بات چیت کو نتیجہ خیز قرار دیا ہے پیوٹن اور امریکی سفیر سٹیو وٹکوف نے گزشتہ روز ماسکو میں ملاقات کی تھی جس کے بعد کریملن نے کہا تھا کہ وہ امن عمل کے بارے میں امریکہ کی ’محتاط رہتے ہوئے امن کے لیے کوشش سے اتفاق کرتا ہے.
(جاری ہے)
ٹرمپ نے سوشل پوسٹ میں کہا کہ بات چیت نے بہت اچھا موقع فراہم کیا ہے کہ یہ خوفناک، خونی جنگ بالآخر ختم ہوسکتی ہے تاہم یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے پوٹن پر الزام عائد کیا کہ وہ جنگ جاری رکھنے کے لیے مذاکرات کو ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ برطانوی وزیراعظم سر کیئر سٹارمر نے کہا کہ روسی صدر کو جنگ بندی کی تجاویز کے ساتھ کھیل کھیلنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی. اس ہفتے کے اوائل میں یوکرین نے امریکہ کے مجوزہ جنگ بندی معاہدے کو قبول کر لیا تھا جس پر روس نے ابھی تک اتفاق نہیں کیا ہے گزشتہ روز صدرپیوٹن نے کہا تھا کہ جنگ بندی کا خیال درست ہے اور ہم اس کی حمایت کرتے ہیں لیکن اس میں باریکیاں ہیں تاہم اسی کے ساتھ انہوں نے امن کے لئے بہت سی سخت شرائط طے کیں جس کے جواب کو یوکرین کے صدر زیلنسکی نے امن کے لیے روس کی کوششوں کو جوڑ توڑ قرار دیا. یوکرین کے صدر نے” ایکس“ پر اپنے ایک تنقیدی بیان میں کہا کہ پوٹن اس جنگ سے باہر نہیں نکل سکتے کیونکہ اس سے ان کے پاس کچھ نہیں بچے گا انہوں نے کہاکہ یہی وجہ ہے کہ اب وہ جنگ بندی سے پہلے ہی انتہائی مشکل اور ناقابل قبول شرائط طے کرکے سفارتکاری کو سبوتاژ کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ پوٹن ہر ایک کو نا ختم ہونے والے مزاکرات اور بات چیت کے دور میں مصروف رکھیں گے وہ بے معنی باتوں پر دن، ہفتے اور مہینے ضائع کر رہے ہیں جبکہ ان کی فوجیں معصوم لوگوں کو مار رہی ہیںلیکن وائٹ ہاﺅس کا ماننا ہے کہ فریقین کبھی بھی امن کے قیام کے لیے اتنا قریب نہیں آئے . قبل ازیں ٹروتھ سوشل پر بیان میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ روس اور امریکہ کے درمیان اچھی اور تعمیری بات چیت ہوئی ہے ساتھ ہی صدر ٹرمپ نے خبردار کیا کہ یوکرین کے ہزاروں فوجی روسی فوج کے گھیرے میں ہیں اور وہ بہت بری اور کمزور پوزیشن میں ہیں انہوں نے یہ بھی انکشاف کیاتھا کہ انہوں نے پیوٹن سے کہا تھا کہ ان کی جانیں بچائی جائیں ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک خوفناک قتل عام ہوگا اس پیمانے پر جسے دوسری جنگ عظیم کے بعد سے نہیں دیکھا گیا.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کہا تھا کہ یوکرین کے انہوں نے بات چیت کے ساتھ امن کے کے لیے نے کہا
پڑھیں:
حماس نے غزہ جنگ بندی معاہدے پر اپنا تحریری جواب ثالثوں کو بھیج دیا
فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے غزہ میں جنگ بندی سے متعلق امریکہ، قطر اور مصر کی حمایت سے تیار کردہ مجوزہ معاہدے پر اپنا باضابطہ تحریری جواب ثالثوں کو بھیج دیا ہے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق حماس کا جواب مصر اور قطر کو دے دیا گیا ہے، جو اسرائیل کے ساتھ مذاکرات میں ثالث کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ فلسطینی حکام نے جواب کی تصدیق تو کر دی ہے لیکن اس کی تفصیلات ظاہر نہیں کی گئیں۔
یہ پیشرفت اس وقت سامنے آئی ہے جب قطر میں اسرائیل اور حماس کے درمیان نرم یا مکمل جنگ بندی کے لیے مذاکرات جاری ہیں۔ مذاکرات کے دوران ایک نیا منصوبہ پیش کیا گیا ہے جس میں اسرائیلی افواج کے انخلاء، قیدیوں کے تبادلے، اور جنگی مراحل کی وضاحت شامل ہے۔
حماس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اب جنگ بندی کا انحصار اسرائیل کے فیصلے پر ہے۔
ادھر اسرائیلی پارلیمنٹ نے ایک متنازعہ قرارداد منظور کر لی ہے جس میں مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی خودمختاری کو باضابطہ بنانے کی تجویز دی گئی ہے۔ حماس نے اس فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔