’ٹھمکا لگاؤ یا معطل ہوجاؤ‘: بھارت میں تہوار پر سیاستدان کے ہاتھوں پولیس افسر کی تذلیل
اشاعت کی تاریخ: 15th, March 2025 GMT
نئی دہلی(انٹرنیشنل ڈیسک)بھارت کی سیاسی جماعت راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے رہنما تیج پرتاپ سنگھ یادو نے اپنے پارٹی کارکنوں کے ساتھ ہولی مناتے ہوئے پولیس افسر کو ناچنے کا حکم دے دیا اور دھمکی دی کہ اگر اس نے ایسا نہ کیا تو اسے معطل کر دیا جائے گا۔
تیج پرتاپ نے پولیس افسر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اے سپاہی، آج ہولی کا تہوار ہے، ہم ایک گانا بجائیں گے، تمہیں اس پر ٹھمکا لگانا ہے۔ سابق وزیر نے پولیس افسر کو دھمکی آمیز لہجے میں کہا کہ اگر وہ رقص نہیں کرے گا تو اسے معطل کر دیا جائے گا۔
واقعہ پر بھارتی سیاسی رہنما تیج پرتاپ کو لوگوں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے، اور عوامی سطح پر پولیس افسر کے ساتھ توہین آمیز سلوک ان دنوں موضوع بحث بنا ہوا ہے۔
جے ڈی یو، بی جے پی اور اتحادی کانگریس کی تیج پرتاپ پر کڑی تنقید
راشٹریہ جنتا دل کے رہنما تیج پرتاپ سنگھ یادو کی جانب سے پولیس افسر کو رقص کا حکم دینے پر جے ڈی یو، بی جے پی اور اتحادی کانگریس نے ان پر سخت تنقید کی ہے۔ ان پارٹیوں نے تیج پرتاپ کے اس اقدام کو نا مناسب اور افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ عوامی نمائندوں کو اپنی حدود میں رہ کر اپنی اخلاقی ذمہ داریوں کا خیال رکھنا چاہیے۔
جنتا دل متحدہ (جے ڈی یو) کے رہنماؤں نے کہا کہ تیج پرتاپ کو قانون کا احترام کرنا چاہیے، جبکہ بی جے پی نے اسے ”قانون کی کھلی خلاف ورزی“ اور ”حکومتی عہدوں کا غلط استعمال“ قرار دیا ہے۔
دوسری جانب کانگریسی رہنمائوں نے بھی تیج پرتاپ کی اس حرکت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات سے عوامی اعتماد مجروح ہوتا ہے، سیاسی رہنما اس حرکت پر معافی مانگیں۔
500 مزیدپڑھیں:سال سے کنواروں کو شریک حیات دلانے والا درخت، بس اپنی درخواست ڈالیں اور کام ہوگیا
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: پولیس افسر کہا کہ
پڑھیں:
پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کی ضمانت منظور، رہا کرنے کا حکم
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)راولپنڈی کی مقامی عدالت نے رہنما پی ٹی آئی عالیہ حمزہ کی ضمانت منظور کرلی۔نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ قمر عباس نے عالیہ حمزہ کی ضمانت منظور کرلی، عالیہ حمزہ کو 19 اپریل کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا گیا تھا۔ عدالت نے عالیہ حمزہ کو ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دیدیا۔
خیال رہے کہ عالیہ حمزہ سمیت 5 پی ٹی آئی کے کارکنان کے خلاف تھانہ ایئر پورٹ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے جس میں کارِ سرکار میں مداخلت اور پولیس سے مزاحمت کا الزام ہے۔
پولیس کے مطابق عالیہ حمزہ اور ساتھیوں کو غیر قانونی سرگرمی سے اجتناب کا کہا گیا تو پولیس سے مزاحمت کی گئی جس پر انہیں گرفتار کرکے تھانہ ائیرپورٹ میں مقدمہ درج کرلیا گیا، جس میں شاہراہ عام کو بلاک کرنے پولیس پر پتھراؤ اور مزاحمت کی دفعات شامل ہیں۔
پنجاب اور سندھ کے اضلاع میں گندم کی تیار فصل میں آگ لگنے سے کسانوں کو لاکھوں کا نقصان