دہشتگردوں کیخلاف کامیاب آپریشن، محسن نقوی کا سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
اشاعت کی تاریخ: 15th, March 2025 GMT
سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے مہمند میں خوارجی دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے جام شہادت نوش کرنیوالے 2 جوانوں کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ، انہوں نے شہید جوانوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ۔
محسن نقوی نے کہا کہ خوارجی دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں، سیکورٹی فورسز نے بروقت اور موثر کارروائی کرکے 9 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا۔ انہوں نے کہا کہ خوارجی دہشتگردوں پاک دھرتی کا بوجھ ہیں، قوم کی حمایت سے اس ناسور کا خاتمہ کریں گے۔
اسلاموفوبیا عالمی امن، بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے ایک خطرہ ہے: مریم نواز
سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں 2 مختلف کارروائیوں کے دوران 9 خوارج جہنم واصل کردیے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: خوارجی دہشتگردوں سکیورٹی فورسز محسن نقوی
پڑھیں:
کراچی: نجی ایئر لائن کی حج پرواز جدہ سے 15 گھنٹے کی تاخیر سے پہنچ گئی
—فائل فوٹونجی ایئر لائن کی حج آپریشن کی پرواز پی کے 940 جدہ سے15 گھنٹے کی تاخیر سے کراچی پہنچ گئی۔
ایئر لائن ذرائع کے مطابق بوئنگ 777 طیارے میں 300 سے زائد حجاج پہنچے ہیں۔
قومی ایئر لائن پی آئی اے کے بعد از حج آپریشن کا آغاز آج سے ہو گیا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ طیارے کی عدم دستیابی کے باعث پرواز تاخیر کا شکار ہوئی ہے۔
ایئرلائن ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ نجی ایئر لائن کا یہ حج آپریشن 30 جون کو اختتام پزیر ہو گا۔