نصیبو لال پر تشدد کا معاملہ: شوہر کے ساتھ صلح ہوگئی، مقدمہ واپس لے لیا
اشاعت کی تاریخ: 15th, March 2025 GMT
مشہور گلوکارہ نصیبو لال پر تشدد کا معاملہ صلح نامے کے بعد ختم ہو گیا۔
گلوکارہ کے بھائی شاہد کے مطابق نصیبو لال اور ان کے شوہر کے درمیان صلح ہو چکی ہے اور انہوں نے پولیس سے مقدمہ خارج کرنے کی درخواست بھی دے دی ہے۔
نصیبو لال کے بھائی نے بتایا کہ ان کی بہن اور بہنوئی کے درمیان اکثر اوقات جھگڑے ہوتے رہتے تھے لیکن اس بار معاملہ شدت اختیار کر گیا تھا۔ تاہم، دونوں کے درمیان باہمی رضامندی سے مسئلہ حل کر لیا گیا ہے۔ بھائی شاہد کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے بہنوئی کو سمجھایا ہے اور اب معاملہ خوش اسلوبی سے نمٹا لیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق نصیبو لال کے خاندان نے اس معاملے کو مزید طول نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے اور عدالت یا پولیس کارروائی سے اجتناب برتنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔ اس حوالے سے پولیس کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے اور مقدمے کی واپسی کے لیے باضابطہ درخواست دی جا چکی ہے۔
یاد رہے کہ گلوکارہ نصیبو لال نے شوہر نوید حسین کے خلاف تشدد اور مار پیٹ کا مقدمہ تھانہ شاہدرہ ٹاؤن لاہور میں درج کر وایا تھا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
لاہور: فیملی کو ہراساں کرنے کے الزام میں 3 پولیس اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج
---فائل فوٹولاہور میں تھانہ ستوکتلہ پولیس نے کار سوار فیملی کو ہراساں کرنے کے الزام میں تین پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
شہری حسن گلزار نے ایف آئی آر میں الزام عائد کیا ہے کہ وہ اپنی فیملی سمیت شوکت خانم اسپتال کے قریب سے گزر رہا تھا کہ تین پولیس اہلکاروں نے ان کی گاڑی کو روکا اور فیملی کو ہراساں کیا۔
مدعی کے مطابق واقعہ 19 جولائی کو پیش آیا تھا جب پولیس اہلکار ان سے 10ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے تھے۔
ستوکتلہ تھانے کی پولیس نے اہلکار شکیل، صغیر اور الیاس کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔