Daily Sub News:
2025-07-26@07:15:17 GMT
نوشکی میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکا، دو افراد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 16th, March 2025 GMT
نوشکی میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکا، دو افراد زخمی WhatsAppFacebookTwitter 0 16 March, 2025 سب نیوز
کوئٹہ:(آئی پی ایس) نوشکی قومی شاہراہ این 40 پر سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا جس میں دو افراد زخمی ہوگئے۔
سکیورٹی حکام کے مطابق دھماکے کی جگہ کا تعین کیا جا رہا ہے، پولیس کی ٹیمیں جائے وقوعہ کی جانب روانہ کر دی گئیں۔
ریسکیو حکام کی جانب سے زخمی افراد کو قریبی اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
امارات میں بچے سے جنسی کے ملزم کو 10 سال قید کی سزا
ابوظہبی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جولائی 2025ء ) متحدہ عرب امارات میں بچے کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والے شخص کو 10 سال قید کی سزا سنادی گئی۔ خلیجی میدیا کے مطابق ابوظہبی کی فوجداری عدالت نے ایک شخص کو اپنی پرائیویٹ گاڑی میں زبردستی ایک بچے کے ساتھ جنسی زیادتی کا مجرم قرار دیتے ہوئے دس سال قید کی سزا سنائی ہے، قید کی سزا کے علاوہ عدالت نے رہائی کے بعد ملزم پر ایک پابندی بھی عائد کی ہے جس کے تحت مدعا علیہ کو متاثرہ بچے کے گھر کے قریب رہائش اختیار کرنے سے منع کردیا گیا۔(جاری ہے)
بتایا گیا ہے کہ یہ کیس اس وقت سامنے آیا جب 10 سالہ متاثرہ کے رشتہ دار نے پولیس رپورٹ درج کروائی، جس میں کہا گیا تھا کہ بچے کو مدعا علیہ نے اپنے گاڑی میں بٹھا کر اس کے گھر کے قریب رہائشی علاقے میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا، واقعے کے رپورٹ ہونے کے بعد ابوظہبی پبلک پراسیکیوشن نے تحقیقات کا آغاز کیا اور سامنے آنے والے شواہد نے واقعے کے دن جائے وقوعہ پر مدعا علیہ کی گاڑی کی موجودگی کی تصدیق کی، سی سی ٹی وی فوٹیج میں دکھایا گیا کہ علاقے سے نکلنے سے پہلے کار کو ایک سکول کے قریب پارک کیا گیا تھا۔