ورلڈ چیمپئن شپ : پاکستانی ٹینس ٹیم نے ترکی میں تاریخ رقم کردی
اشاعت کی تاریخ: 16th, March 2025 GMT
پاکستان کی ٹینس ٹیم نے ترکی میں آئی ٹی ایف ماسٹرز 45+ ورلڈ چیمپئن شپ میں کانسی کا تمغہ جیت کر تاریخ رقم کردی۔
ترکی کے شہر مناوگت میں منعقدہ ایونٹ میں پہلی بار مقابلہ کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم نے دنیا کی چند سرفہرست ٹینس ممالک کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، پاکستانی ٹیم کپتان اعصام الحق قریشی کی قیادت میں عقیل خان اور شہریار سلامت پر مشتمل تھی۔
اس میگا ایونٹ میں مجموعی طور پر 21 ممالک نے حصہ لیا جہاں پاکستان نے رومانیہ اور میزبان ملک ترکی کو 3-0 سے شکست دے کر گروپ مرحلے میں غلبہ حاصل کیا۔
کوارٹر فائنل میں پاکستانی ٹیم نے غیر معمولی کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے جمہوریہ چیک کو 2-1 سے شکست دے کر فائنل فور میں جگہ حاصل کی۔
فرانس کے خلاف ایک سخت سیمی فائنل معرکے میں عقیل خان کی سنگلز میں شاندار فتح کے باوجود، پاکستان کو 2-1 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ڈبلز میچ میں فرانس نے پاکستان کو ہرا دیا۔
پاکستانی ٹیم نے تیسری پوزیشن کے میچ میں جرمنی کو 2-1 سے شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیت لیا، پاکستانی کھلاڑی اب چیمپئن شپ کے دوسرے ہفتے میں انفرادی ایونٹس میں حصہ لیں گے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پاکستانی ٹیم ٹیم نے
پڑھیں:
ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ: ارشد ندیم میڈل کی دوڑ سے باہر ہوگئے
ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم میڈل کی دوڑ سے باہر ہوگئے۔
جاپانی دارالحکومت ٹوکیو میں جاری ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے جیولین مقابلے کے فائنل مرحلے میں ارشد ندیم نے اپنی پہلی تھرو 82.73 کی۔
پہلی تھرو کے بعد ان کی ساتویں پوزیشن تھی جبکہ دوسری باری میں ان کا تھرو فاؤل ہوگیا۔
ارشد ندیم نے تیسری باری میں 82.75 میٹر تھرو کی تاہم وہ میڈل کی دوڑ سے باہر ہوگئے ہیں۔
میڈل کی دوڑ میں برقرار رہنے کے لیے ارشد ندیم کا ابتدائی تین باریوں کے بعد ٹاپ آٹھ میں رہنا ضروری تھا۔
بھارت کے نیرج چوپڑا 84.03 میٹر کی تھرو کے ساتھ میڈل کی دوڑ سے باہر ہوگئے۔
ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کے کیشورن والکوٹ نے 88.16 میٹر کی تھرو کرکے گولڈ میڈل جیت لیا۔