چین میں کھپت بڑھانے کے لئے قومی خصوصی ایکشن پلان کا اجراء
اشاعت کی تاریخ: 16th, March 2025 GMT
چین میں کھپت بڑھانے کے لئے قومی خصوصی ایکشن پلان کا اجراء WhatsAppFacebookTwitter 0 16 March, 2025 سب نیوز
بیجنگ : چین میں کھپت کو بھرپور طریقے سے بڑھانے، گھریلو طلب کو ہمہ جہت طریقے سے بڑھانے، آمدنی میں اضافہ اور بوجھ کو کم کرنے، اعلی معیار کی فراہمی کے ساتھ موثر طلب پیدا کرنے، کھپت کی خواہش بڑھانے کے لئے کھپت کے ماحول کو بہتر بنانے، اور کھپت کو محدود کرنے والے غیر معمولی مسائل کو حل کرنے کے لئے، کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل آفس اور چین کی ریاستی کونسل کے جنرل آفس نے حال
ہی میں “کھپت بڑھانے کے لئے خصوصی ایکشن پلان” جاری کیا، اور تمام علاقوں اور محکموں سے مقامی حالات کی روشنی میں اس پر سنجیدگی کے ساتھ عمل درآمد کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے.
ایکشن پلان میں شہری اور دیہی آبادی کی آمدنی بڑھانے کے لئے اقدامات، کھپت کی صلاحیت کو یقینی بنانے کے اقدامات، خدمات کی کھپت کے معیار کو بہتر بنانے سے لوگوں کو فائدہ پہنچانے کے اقدامات، بڑے پیمانے پر کھپت کو اپ گریڈ کرنے کے اقدامات، کھپت کے معیار کو بہتر بنانے کے اقدامات، کھپت کے ماحول کو بہتر بنانے کے حوالے سے اقدامات ، پابندیوں کا جائزہ لینے اور بہتر بنانے کے اقدامات اور ،حمایت کی پالیسی کو بہتر بنانے کے اقدامات سمیت آٹھ حصے شامل ہیں.
چین کے تمام علاقوں اور محکموں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ مقامی حالات کے مطابق عملی اقدامات اُٹھاتے ہوئے کھپت بڑھانے کےلئے مختلف پالیسیوں اور اقدامات کے تیز اور بہتر نفاذ کو فروغ دیں۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: بڑھانے کے لئے ایکشن پلان
پڑھیں:
وزیر خزانہ کی ڈچ سفیر سے ملاقات: پاکستان، نیدر لینڈز کا تجارت و سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان اور نیدرلینڈز نے دوطرفہ اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ اس سلسلے میں اسلام آباد میں وزیر خزانہ اور ڈچ سفیر کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، جس میں تجارت، سرمایہ کاری اور مختلف شعبوں میں شراکت داری کے امکانات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ دونوں فریقوں نے تجارتی اور سرمایہ کاری تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ نیدرلینڈز نے پاکستان کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ ملاقات میں زراعت، آئی ٹی اور ٹیکسٹائل کے شعبہ جات میں نئی شراکت داریوں کے امکانات پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی۔ ڈچ سفیر نے بتایا کہ اس وقت پاکستان میں 50 ڈچ کمپنیاں سرگرم عمل ہیں جو ٹیکسٹائل سمیت مختلف شعبوں میں اپنی سرگرمیوں کو وسعت دینے کی خواہش رکھتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈچ ترقی و مالیاتی ادارہ (ایف ایم او) بھی پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کے لیے معاونت فراہم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ وزیر خزانہ نے اس موقع پر کہا کہ ایس آئی ایف سی کی مؤثر حکمت عملی سے پاکستان میں تجارت اور سرمایہ کاری کو نمایاں فروغ حاصل ہوا ہے۔ اقتصادی اصلاحات کے بعد پاکستانی معیشت تیزی سے استحکام کی جانب گامزن ہے، جبکہ عالمی ریٹنگ ایجنسیوں نے بھی پاکستان کا اقتصادی جائزہ اپ گریڈ کر کے معیشت کے مضبوط ہونے کا عندیہ دیا ہے۔ حکومت کی سرمایہ کاری اور برآمدات پر مرکوز پالیسی سے پاکستان کی معیشت مزید مستحکم ہو گی۔