کراچی میں منگیتر سے جھگڑے پر 17 سالہ میڈیکل کی طالبہ نے خودکشی کرلی
اشاعت کی تاریخ: 16th, March 2025 GMT
شہر قائد کے علاقے لائٹ ہاؤس کی رہائشی میڈیکل کی طالبہ نے منگیتر سے جھگڑے کے بعد پھندے میں جھول کر خودکشی کرلی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لائٹ ہاؤس افتخار مینشن کے قریب فلیٹ سے لڑکی کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی جبکہ کمرے سے ایک نوٹ بھی ملا۔ جس میں منگیتر سے جھگڑے کا ذکر تھا۔
پولیس کے مطابق متوفیہ کی عمر 17 سال اور نام ثمر تھا جو میڈیکل کی طالبہ تھی، لاش کو قانونی کارروائی کیلیے سول اسپتال منتقل کردیا جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
پولیس کے مطابق متوفیہ نے مبینہ طور پر منگیتر سے جھگڑے کے بعد خودکشی کی ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی: مختلف حادثات میں دو افراد جاں بحق
کراچی:شہر قائد میں پیش آنے والے دو الگ الگ حادثات میں دو افراد جاں بحق ہو گئے۔
لیاری کے علاقے غریب شاہ بزنجو چوک کے قریب ایک شخص رہائشی عمارت کی چھت سے گر کر جاں بحق ہوگیا۔
چھیپا ذرائع کے مطابق متوفی کی شناخت 40 سالہ عمران ولد نور محمد کے نام سے ہوئی ہے، جسے چھیپا ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔
دوسری جانب سپر ہائی وے کاٹھور پل پر ایک راہگیر نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ ایدھی حکام کے مطابق متوفی کی شناخت آصف علی کے نام سے کی گئی ہے، اور لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس نے دونوں واقعات کی تفتیش شروع کر دی ہے۔