پشاور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ خیبرپی کے علی امین گنڈا پور نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان میں موجود افغان مہاجرین کو شہریت دی جائے اور انہیں زبردستی بے دخل نہ کیا جائے۔ پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پی کے نے کہا کہ افغان مہاجرین ہمارے پڑوسی ہیں اور انہیں ہم نے سینے سے لگایا‘ بے عزت کر کے واپس نہیں بھیجنا چاہیے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ جو افغان ہمارے صوبہ میں ہیں ان کو نکالنے کا مخالف ہوں۔ افغانستان کے ساتھ مذاکرات کے لیے وزارت خارجہ اور داخلہ کو ٹی او آرز بھیجے ہیں مگر ابھی تک کوئی جواب موصول نہیں ہوا جبکہ میری مذاکرات والی بات پر تنقید کی گئی اور اسے مذاق میں لیا گیا۔ دنیا میں مذاکرات سے حالات ٹھیک ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ صوبے کے حالات عمران خان حکومت میں خراب نہیں تھے لیکن ایک پارٹی کو ختم کرنے کے چکر میں سب داؤ پر لگا دیا گیا ہے جس کی وجہ سے حالات خراب ہوئے ہیں۔ خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے حالات مرکزی حکومت اور اداروں کی نااہلی سے خراب ہوئے ہیں۔ کوئی پرفارمنس پر مناظرہ کرنا چاہتا ہے تو ہم تیار ہیں۔ صوبے کے حالات اور معیشت سے متعلق بات کرنا چاہتا ہوں، یہ حالات خراب کیوں ہوئے، بانی کے دور میں یہ حالات ٹھیک ہوئے تھے۔ عہدہ سنبھالتے ہی امن و امان کی صورتحال کی جانب توجہ دی۔ 72 ارب روپے کی لائیلٹی تھی جو ساری ختم کر دی ہے۔ حکومت سنبھالی تو صوبہ 752 ارب روپے کا مقروض تھا۔ 2028ء تک 500 میگاواٹ بجلی بننا شروع ہو جائے گی۔ خیبر پی کے کو انڈسٹری حب بنائیں گے۔ ہم نے جہیز فنڈ کی رقم 25 ہزار سے بڑھا کر دو لاکھ روپے کر دی۔ اضافی ٹیکس لگائے بغیر ہم نے ریونیو میں اضافہ کیا۔ ہم دوسروں کے ترقیاتی کاموں پر اپنی تختیاں لگانے والے نہیں۔ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ عبدالحق واقعہ کی انکوائری چل رہی ہے کوئی ٹھوس شواہد نہیں ملے۔ این ایف سی ایوارڈ ہمارا حق ہے۔ این ایف سی کے تحت ہمارا حق ملا تو پولیس کا نظام اور تنخواہیں بہتر کریں گے۔ اگر وفاق ہمارا این ایف سی کا جائز حق نہیں دے گا تو احتجاج کا حق رکھتا ہوں۔ وزیراعلیٰ خیبر پی کے نے صوبے میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس اور سکیورٹی فورسز بہادری سے دہشت گردی کا مقابلہ کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مالی مشکلات کے باوجود پولیس کے لئے اربوں روپے مختص کئے‘ پولیس کی استعداد کار بڑھانے کے لئے اسلحہ اور دیگر ضروری آلات خریدے جا رہے ہیں۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: خیبر پی کے کے حالات کہا کہ

پڑھیں:

اپوزیشن جماعتوں کا خیبرپختونخوا حکومت کی اے پی سی کا بائیکاٹ، علی امین گنڈاپور کا ردعمل

خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے صوبے میں امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے کل بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) میں اپوزیشن جماعتوں نے شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) نے کانفرنس میں شرکت سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ تحریک انصاف کی بلائی گئی اے پی سی کا حصہ نہیں بنے گی۔ جے یو آئی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت اس کانفرنس کا بائیکاٹ کرے گی۔

یہ بھی پڑھیے: بلوچستان نیشنل پارٹی کی آل پارٹیز کانفرنس، کیا اہم فیصلے کیے گئے؟

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے صوبائی صدر میاں افتخار حسین نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ کانفرنس تحریک انصاف کی نہیں بلکہ صوبائی حکومت کی جانب سے بلائی گئی ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ حکومت پہلے ہی تمام فیصلے کرچکی ہے اس لیے اب اے پی سی کی کوئی ضرورت باقی نہیں رہتی۔ انہوں نے واضح کیا کہ اے این پی حکومت کی بلائی گئی کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گی۔

اسی طرح پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) نے بھی اے پی سی میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا کے صدر محمد علی شاہ باچا نے کہا کہ صوبائی حکومت غیر سنجیدہ ہے اور آل پارٹیز کانفرنس محض ایک نمائشی اقدام ہے، لہٰذا پیپلز پارٹی اس میں شرکت نہیں کرے گی۔

اپوزیشن جماعتوں کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ امن و امان سب کا مشترکہ مسئلہ ہے، اے پی سی کا بائیکاٹ سمجھ سے بالاتر ہے۔

یہ بھی پڑھیے: خیبرپختونخوا کو درپیش سیکیورٹی اور گورننس چیلنجز

انہوں نے کہا کہ کل اے پی سی میں بریفنگ دیں گے کہ جب ہماری حکومت آئی تو صوبے کے حالات کیا تھے، جو جماعت اے پی سی میں شرکت نہیں کرے گی ان کا پتا چلے گا کہ انہیں عوام کا کوئی احساس نہیں۔

واضح رہے کہ خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں بڑھتی ہوئی بدامنی اور امن و امان کی خراب صورتحال پر تمام سیاسی جماعتوں کو مدعو کرتے ہوئے کل آل پارٹیز کانفرنس منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

افغانستان آل پارٹیز کانفرنس اے پی سی بدامنی خیبرپختونخوا دہشتگردی

متعلقہ مضامین

  • علی امین گورنر خیبر پختونخوا کے ساتھ بیٹھ کر اے پی سی بلائیں، رانا ثناء اللّٰہ
  • پشاور کو ملکی سطح پر بہترین اور خوبصورت دارالخلافہ بنائیں گے: علی امین گنڈاپور
  • وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی آل پارٹیز کانفرنس آج، اپوزیشن کا بائیکاٹ کا اعلان
  • بلوچستان، خیبر پی کے میں حکومتی رٹ نہیں، دہشتگردی کا خاتمہ دور کی بات ہے: فضل الرحمٰن
  • ریاست سے ناراضی کا مطلب یہ نہیں کہ ہتھیار اٹھا لئے جائیں، سرفراز بگٹی
  • اپوزیشن جماعتوں کا خیبرپختونخوا حکومت کی اے پی سی کا بائیکاٹ، علی امین گنڈاپور کا ردعمل
  • عمران خان نے تحریک انصاف میں انتشار پھیلانےوالوں کےخلاف کارروائی کا حکم دیا ہے، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور
  • حالات معمول پر نہ آنے تک سیاح گلگت بلتستان کا سفر نہ کریں، ترجمان جی بی حکومت
  • دہشتگرد ایک انچ زمین پر بھی قبضہ نہیں کرسکتے: وزیراعلیٰ بلوچستان
  • بانی پی ٹی آئی کی غیر قانونی، غیر آئینی گرفتاری اور سزا کو نہیں مانتے، علی امین گنڈاپور