ٹرمپ کا 'وائس آف امریکہ' کو خاموش کرنے کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 17 مارچ 2025ء) وائٹ ہاؤس کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ ایگزیکٹیو آرڈر "اس بات کو یقینی بنائے گا کہ ٹیکس دہندگان اب بنیاد پرست پروپیگنڈے کو سننے کے لیے مجبور نہیں ہیں"۔ اس بیان میں سیاستدانوں اور دائیں بازو کے میڈیا کے ایسے بیانات شامل ہیں جس میں 'بائیں بازو کے متعصب وائس آف امریکہ' کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
وائٹ ہاؤس نے 'خلیج امریکہ' نہ لکھنے پر صحافی کا داخلہ روک دیا
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق وائس آف امریکہ (وی او اے)، ریڈیو فری ایشیا، ریڈیو فری یورپ اور دیگر آؤٹ لیٹس کے سینکڑوں عملے کو ہفتے کو ایک ای میل موصول ہوئی جس میں کہا گیا تھا کہ انہیں ان کے دفاتر جانے سے روک دیا جائے گا اور انہیں پریس پاسز اور دفتر سے جاری کردہ سامان واپس کر دینا چاہیے۔
(جاری ہے)
ٹرمپ پہلے ہی امریکی عالمی امدادی ایجنسی اور محکمہ تعلیم کی فنڈنگ روک چکے ہیں۔
وائٹ ہاؤس نے ایک بیان میں کہا کہ فنڈنگ کا روکا جانا اس بات کا ضامن ہے'ٹیکس دینے والوں کو مجبور نہیں کیا جائے گا کہ وہ پروپیگنڈا کے لیے‘ پیسے دیں۔
امریکا میں مظاہرین کے ساتھ ساتھ میڈیا بھی زیر عتاب
ارب پتی اور ٹرمپ کے اعلیٰ مشیر ایلون مسک، جو امریکی حکومت میں بڑے پیمانے پر کٹوتیوں کی نگرانی کر رہے ہیں، نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر وائس آف امریکہ کو بند کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
آٹھ دہائیوں میں پہلی مرتبہ ایسا حکموی او اے کے ڈائریکٹر مائیکل ابرامووٹز نے کہا کہ وہ ان 1,300 افراد میں شامل ہیں جنہیں ہفتے کو چھٹی پر بھیجا گیا تھا۔
مائیکل ابرامووٹز کے مطابق، "مجھے دکھ ہے کہ 83 سالوں میں پہلے دفعہ وائس آف امریکہ کو خاموش کیا جا رہا ہے۔" انہوں نے کہا کہ اس حکم نے خاص طور پر آج کے دور میں وی او اے کو اپنے "اہم مشن کو انجام دینے میں ناکام بنا دیا ہے.
وائس آف امریکہ، دوسری عالمی جنگ کے دوران نازی پروپیگنڈے کا مقابلہ کرنے کے لیے قائم کیا گیا تھا۔ اس کے دنیا بھر میں کروڑوں صارفین ہیں اور یہ لگ بھگ 50 زبانوں میں سروسز فراہم کرتا ہے۔
خیال رہے کہ صدر کے حکمنامے میں دراصل وائس آف امریکہ کا ماتحت ادارہ یو ایس ایجنسی فار گلوبل میڈیا یا (یو ایس اے جی ایم) کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
یہ ادارہ ریڈیو فری یورپ اور ریڈیو فری ایشیا کو بھی فنڈ فراہم کرتا ہے جنھیں آغاز میں کمیونزم کے خلاف بنایا گیا تھا۔سی بی ایس نیوز نے بتایا کہ وائس آف امریکہ کو یو ایس اے جی ایم کی ہیومن ریسورسز ڈائریکٹر کرسٹل تھامس کی جانب سے کی گئی ای میل کے ذریعے مطلع کیا گیا۔
سی بی ایس کو ذرائع کی جانب سے بتایا گیا کہ ادارے کے تمام فری لانس ورکرز اور بین الاقوامی کانٹریکٹرز کو بتایا گیا ہے کہ اب انھیں ادا کرنے کے لیے ان کے پاس رقم نہیں ہے۔
ٹرمپ کے فیصلے پر تنقیدامریکی صدر اپنے پہلے دورِ اقتدار کے دوران وائس آف امریکہ پر سخت تنقید کرتے دکھائی دیتے تھے۔ ان کا تازہ فیصلہ ایسے وقت آیا ہے جب قدامت پسند حلقے ان نیوز سروسز پر تنقید کرتے رہے ہیں، جبکہ کچھ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ادارے دنیا بھر میں آزاد صحافت کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
نیشنل پریس کلب، جو کہ امریکی صحافیوں کے لیے ایک سرکردہ نمائندہ گروپ ہے، نے ایک بیان میں کہا کہ یہ حکم "آزاد اور خودمختار پریس کے لیے امریکہ کے دیرینہ عزم کو کمزور کرتا ہے"۔
بیان میں کہا گیا ہے، "ایک پورے ادارے کو ٹکڑے ٹکڑے کر کے ختم کیا جا رہا ہے۔ یہ صرف عملے کو ہٹانے کا فیصلہ نہیں ہے- یہ وی او اے میں آزاد صحافت کے مستقبل کو خطرے میں ڈالنے والی ایک بنیادی تبدیلی ہے۔"
دریں اثنا جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ جان لیپاوسک نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ یورپی یونین ریڈیو فری یورپ/ریڈیو لبرٹی کو پراگ میں چلانے میں مدد کر سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ پیر کو ہونے والی میٹنگ میں یورپی وزرائے خارجہ سے کہیں گے کہ وہ براڈکاسٹر کی کارروائیوں کو کم از کم جزوی طور پر برقرار رکھنے کے طریقے تلاش کریں۔
تدوین: صلاح الدین زین
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے وائس آف امریکہ میں کہا امریکہ کو ریڈیو فری نے کہا کہ رہے ہیں گیا تھا کے لیے گیا ہے
پڑھیں:
فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے پر برطانوی وزیراعظم سے متفق نہیں ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ
برطانوی وزیراعطم کیئر اسٹارمر کیساتھ بکنگھم شائر میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ برطانیہ کا دورہ بہت شاندار ہو رہا ہے، امریکا اور برطانیہ کے درمیان دنیا کے دوسرے ممالک سے زیادہ مضبوط تعلق ہے۔ برطانوی وزیراعظم اسٹارمر نے کہا کہ امریکا اور برطانیہ دفاعی، تجارتی، سائنسی اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں شراکت دار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کے معاملے کو امن منصوبے کے تناظر میں دیکھنا چاہیئے۔ فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے پر برطانوی وزیراعظم سے متفق نہیں ہوں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ان دنوں برطانیہ کے سرکاری دورہ پر ہیں، انہوں نے آج برطانوی وزیراعطم کیئر اسٹارمر کے ساتھ بکنگھم شائر میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ اس موقع پر امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ برطانیہ کا دورہ بہت شاندار ہو رہا ہے، امریکا اور برطانیہ کے درمیان دنیا کے دوسرے ممالک سے زیادہ مضبوط تعلق ہے۔ برطانوی وزیراعظم اسٹارمر نے کہا کہ امریکا اور برطانیہ دفاعی، تجارتی، سائنسی اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں شراکت دار ہیں۔ دونوں ممالک عالمی سکیورٹی اور امن کے لیے متحد ہیں۔ کیئر اسٹارمر نے کہا کہ یوکرین کی حمایت بڑھانے کے لیے صدر ٹرمپ سے تبادلہ خیال کیا، ان سے غزہ کی صورتحال پر بھی بات ہوئی۔ غزہ میں جاری جنگ فوری ختم اور قیدیوں کی رہائی ہونی چاہیئے۔
امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ ٹیکنالوجی معاہدہ امریکا اور برطانیہ کو عظیم ٹیکنالوجی انقلاب کی طرف لے جائے گا، برطانوی وزیراعظم سخت مذاکرات کار ہیں، برطانیہ کی دفاعی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ روسی صدر پیوٹن نے مجھے مایوس کیا ہے، دیکھیں گے کہ یوکرین مذاکرات میں آگے کیا ہوتا ہے۔ میرا خیال تھا کہ روس یوکرین تنازع کا حل آسان ہے، لیکن یہ پیچیدہ ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل اور غزہ کا تنازع پیچیدہ تھا، لیکن یہ حل ہو جائے گا، میں چاہتا ہوں کہ غزہ سے قیدی فوری رہا ہو جائیں۔ وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے کہا کہ صدر ٹرمپ سے اسرائیل فلسطین تنازع پر بھی بات ہوئی ہے، ہم امن اور ایک روڈ میپ کی ضرورت پر متفق ہیں۔