26 نومبر احتجاج: بشریٰ بی بی کی دو مقدمات میں عبوری ضمانت میں 5 مئی تک توسیع
اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT
اسلام آباد:
اسلام آباد کی انسدادِ دہشتگردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 26 نومبر احتجاج سے متعلق درج دو مقدمات میں عبوری ضمانت میں 5 مئی تک توسیع کر دی۔
انسدادِ دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔
بشریٰ بی بی کی جانب سے دونوں مقدمات میں حاضری سے استثنیٰ اور کیسز میں شامل تفتیش کرنے کے حوالے سے درخواستیں دائر کی گئیں جن پر عدالت نے سماعت 5 مئی تک ملتوی کر دی۔
سماعت کے دوران بشریٰ بی بی کے وکیل انصر کیانی ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ بشریٰ بہ بی کے خلاف تھانہ کھنہ اور کوہسار میں مقدمات درج ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
عدالتی حکم کی خلاف ورزی، مسلسل غیر حاضری پر علیمہ خان کے ساتویں بار وارنٹ جاری
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
انسداد دہشتگردی عدالت میں 26 نومبر احتجاج کیس کی سماعت کے دوران علیمہ خان ایک بار پھر عدالت میں پیش نہ ہوئیں جس پر عدالت نے ناقابل ضمانت وارنٹ دوبارہ جاری کردیے۔
راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں علیمہ خان سمیت 11 ملزمان کا کیس سنا گیا، آج بھی علیمہ خان اور ان کے وکلا پیش نہ ہوئے۔
عدالت میں بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے سے متعلق رپورٹ بھی پیش کی گئی جس کے مطابق نمل یونیورسٹی سمیت فلاحی اداروں کے اکاؤنٹس علیمہ خان کے نام پر موجود ہیں، جب کہ جن بینکوں نے رپورٹ جمع نہیں کرائی تھی عدالت نے ان کو بھی نوٹس جاری کردیا۔
مقدمے کی مزید سماعت 6 نومبر تک ملتوی کردی گئی ہے۔
علیمہ خان سمیت 11 ملزمان کے خلاف تھانہ صادق آباد میں مقدمہ درج ہے۔