سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی عمران خان سے ملاقاتوں کے کیسز یکجا کرنے کی درخواست منظور
اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )اسلام آباد ہائیکورٹ نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کے کیسز یکجا کرنے کی درخواست منظور کر لی۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سرفرازڈوگر نے رجسٹرارآفس کے اعتراضات کےساتھ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کے کیسز یکجا کرنے کی درخواست پر سماعت کی۔
وکیل سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کے ایس اوپیز انٹرا کورٹ اپیل میں طے ہوچکے ہیں، بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کی درخواستیں مختلف بینچزمیں سماعت کےلئے مقررہیں۔
سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے وکیل کا کہنا تھاکہ ہفتہ میں 5 دن میرے موکل کو اسلام آباد ہائیکورٹ پیش ہونا پڑتا ہے، ایک ہی بینچ میں کیسزمقرر ہونے سے وہ ایک ہی مرتبہ پیش ہوجایاکریں گے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں سے متعلق کیسز یکجا کرنے کی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی درخواست منظور کرتے ہوئے لارجر بینچ بنانے کی ہدایت کردی۔
پلڈاٹ بورڈ کے اراکین کی وزیراعظم سے ملاقات
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی اسلام آباد ہائیکورٹ کیسز یکجا کرنے کی سے ملاقاتوں کے کی درخواست
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی کے لیے 2 روم کولر اڈیالہ جیل پہنچا دیے گئے
عمران خان اور اہلیہ بشریٰ بی بی کے لیے پھل، کپڑے بھی لائے گئے ہیں، اڈیالہ انتظامیہ نے پل، کپڑے لے جانے کی اجازت دے دی۔ انتظامیہ نے روم کولر جیل کے باہر ہی رکھوا دیے ہیں۔ علاوہ ازیں بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں وکلا کی ملاقات ختم ہوگئی۔ وکیل عرفان احمد نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا جیل میں جنگل کا قانون ہے، عدالتی احکامات کے باوجود ملاقات نہیں کروائی جارہی، عدلیہ ہمارے بنیادی حقوق کی محافظ ہے۔ اس سے قبل علیمہ خانم نے بتایا تھا کہ بانی نےکہا اب کارکنوں کو اسلام آباد نہیں بلاؤں گا، پورے ملک میں تحریک کی کال دوں گا۔ علیمہ خانم کا کہنا تھا کہ عمران خان نے واضح کہہ دیا ہے پارٹی تیاری کرلے، بڑی تحریک کا اعلان کرنے والا ہوں۔ ہمشیرہ نے مزید بتایا کہ انھوں نے کہا کہ وکٹ کے دونوں طرف کھیلنے والوں کیلئے پارٹی میں کوئی جگہ نہیں، ساری زندگی جیل میں رہنے کو تیار ہوں لیکن یزیدی اورفرعونیت کے نظام کے سامنے نہیں جھکوں گا۔