متحدہ عرب امارات میں عید الفطر کی چھٹیوں کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT
ابوظہبی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 مارچ 2025ء ) متحدہ عرب امارات میں حکومت کی جانب سے سرکاری سطح پر عید الفطر کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا۔ اماراتی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات نے ملک بھر میں سرکاری شعبے کے ملازمین کے لیے عید الفطر کی چھٹیوں کی تاریخوں کا اعلان کیا ہے، اس حوالے سے وفاقی اتھارٹی برائے سرکاری انسانی وسائل نے کہا کہ ملک میں عیدالفطرکی تعطیلات 1 شوال سے شروع ہوکر 3 شوال 1446 ہجری کو ختم ہوں گی، 4 شوال سے سرکاری امور دوبارہ سے سر انجام دیئے جائیں گے۔
بتایا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں چاند کی رویت 29 مارچ کو ہوگی، چاند نظر آنے یا نہ آنے کی صورت میں اسلامی مہینے رمضان المبارک کی مدت 29 یا 30 دن ہوگی، جس کے بعد عیدالفطر یکم شوال کو منائی جاتی ہے جو کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے اختتام پر ہے، اگر چاند 29 مارچ کو نظر آتا ہے تو عید الفطر 30 مارچ بروز اتوار کو ہوگی اور یکم اپریل تک سرکاری ملازمین کے لیے عید الفطر کی تعطیلات ہوں گی، تاہم اس کے نتیجے میں 29 مارچ سے یکم اپریل تک چار دن کی تعطیل بن جائیں گی کیوں کہ ملک بھر میں زیادہ تر ملازمین کے لیے ہفتے کا روز ویک اینڈ میں شامل ہے۔(جاری ہے)
دریں اثناء، اگر 29 مارچ کو چاند نظر نہیں آتا اور رمضان المبارک 30 دن تک جاری رہتا ہے تو شوال کا پہلا دن 31 مارچ بروز پیر کو آئے گا، اس صورت میں 31 مارچ سے 2 اپریل تک عید کی تعطیلات ہوں گی، اس صورت میں رہائشیوں کو پانچ دن کا طویل ویک اینڈ ملے گا جو 29 مارچ سے 2 اپریل تک ہوگا، اگر رمضان کا مقدس مہینہ 30 دن مکمل کرتا ہے تو پھر 30 رمضان المبارک اتوار 30 مارچ کو عید الفطر کی تعطیلات میں شامل سرکاری تعطیل ہوگی۔ .ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے متحدہ عرب امارات رمضان المبارک عید الفطر کی کی تعطیلات اپریل تک مارچ کو
پڑھیں:
اماراتی ایئرپورٹس پر مسافروں کی آمد کا نیا ریکارڈ قائم
متحدہ عرب امارات نے عالمی ہوابازی کے شعبے میں ایک اور اہم سنگِ میل عبور کرلیا۔ سال 2025 کی پہلی ششماہی میں 75.4 ملین مسافروں نے امارات کے ایئرپورٹس کا رخ کیا، جو کہ ایک نیا ریکارڈ ہے۔
یہ اعداد و شمار جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی کی رپورٹ میں سامنے آئے ہیں، جس کے مطابق گزشتہ سال اسی عرصے کے دوران 71.7 ملین مسافر امارات پہنچے تھے — یعنی اس سال 5 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
ہوائی ٹریفک اور کارگو میں بھی واضح اضافہ
جی سی اے اے کے مطابق ہوائی ٹریفک کی نقل و حرکت میں 6.2 فیصد اضافہ ہوا،531,000 پروازیں رجسٹرڈ ہوئیں،کارگو کا حجم 4 فیصد بڑھ کر 2.2 ملین ٹن سے تجاوز کر گیا،سب سے مصروف مہینہ جنوری رہا، جب لاکھوں افراد چھٹیوں سے واپسی یا نئے سال کے سفر پر روانہ ہو رہے تھے۔
یہ ترقی ہمارے وژن کا ثمر ہے
ولی عہد دبئی شیخ ہمدان بن محمد بن راشد آل مکتوم نے کہا کہ یہ کامیابی متحدہ عرب امارات کی قیادت کے وژن، منصوبہ بندی اور عالمی سطح پر کھلے رابطے کی پالیسیوں کا ثمر ہے۔
دبئی کی سیاحت بھی عروج پر
اسی دوران دبئی نے 2025 کی پہلی ششماہی میں 9.88 ملین بین الاقوامی سیاحوں کا خیرمقدم کیا، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 6 فیصد زیادہ ہے۔
دبئی کے محکمہ معیشت و سیاحت کے مطابق، یہ اعداد و شمار شہر کی عالمی سیاحتی مرکز کے طور پر بڑھتی ہوئی مقبولیت کو ظاہر کرتے ہیں۔
وزیرِ معیشت و چیئرمین جی سی اے اے عبداللہ بن طوق المری () نے کہاکہ ہم فضائی رابطوں کو مزید وسعت دے کر متحدہ عرب امارات کو عالمی ہوابازی میں مرکزی مقام دلانے کے لیے پرعزم ہیں۔
75.4 ملین مسافر: 2025 کی پہلی ششماہی میں کی تاریخ کا نیا ریکارڈ
531,000 پروازیں اور2.2 ملین ٹن کارگو
دبئی: 9.88 ملین سیاحوں کے ساتھ سیاحت میں 6فیصد اضافہ