WE News:
2025-04-25@02:33:18 GMT

غلت و بزدلی کے مظاہرے پر بلوچستان لیویز کے 4 اہلکار برطرف

اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT

غلت و بزدلی کے مظاہرے پر بلوچستان لیویز کے 4 اہلکار برطرف

ڈی جی لیویز کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر چاغی نے بلوچستان لیویز فورس ڈسپلنری ایکٹ 2015 کے تحت اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے 4 لیویز اہلکاروں کو برطرف کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: کالعدم بی ایل اے کے دہشتگردوں کا نوشکی میں حملہ، کلیئرنس آپریشن جاری

ان اہلکاروں کے خلاف کارروائی غلط معلومات فراہم کرنے، غفلت برتنے اور بزدلانہ عمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے لیویز پوسٹ امین آباد پر مسلح افراد کے سامنے اپنے ہتھیار اور واکی ٹاکیز سرینڈر کرنے پر کی گئی۔

مذکورہ رویے کے نتیجے میں ان اہلکاروں کی برطرفی عمل میں لائی گئی ہے۔ برطرف ہونے والوں میں علی اکبر (حوالدار) اللہ نور (سپاہی) عبدالباقی (سپاہی) اور احمد شاہ (سپاہی) شامل ہیں۔

مزید پڑھیے: نوشکی میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملہ، 3 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 5 افراد شہید، جوابی کارروائی میں 3 دہشتگرد ہلاک

ڈائریکٹر جنرل بلوچستان لیویز فورس نے اس فیصلے کو ان اہلکاروں کی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں میں ناکامی کی عکاسی قرار دیا اور کہا کہ ایسے اقدامات اس بات کی وضاحت کرتے ہیں کہ لیویز فورس کے اہلکاروں سے پیشہ ورانہ معیار اور امانت داری کی توقع کی جاتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بلوچستان لیویز فورس ڈسپلنری ایکٹ چاغی لیویز اہلکار برطرف.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: چاغی لیویز اہلکار برطرف بلوچستان لیویز لیویز فورس

پڑھیں:

مستونگ میں پولیو ٹیم پر فائرنگ، 2 لیویز اہلکار جانبحق

بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاوہ تیری میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے بدھ کی صبح پولیو ورکرز پر فائرنگ کردی۔ لیویز حکام کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں 2 لیویز اہلکار جانبحق ہوئے ہیں جبکہ پولیو ٹیم محفوظ رہی ہے۔ ملزمان فائرنگ کر کے فرار ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں:چمن: پولیو ٹیم پر حملہ، خواتین اور لیویز اہلکار زخمی ہوگئے

سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ واقع میں جانبحق لیویز اہلکار کی لاشیں قریبی ہسپتال منتقل کر دی ہیں۔ جہاں ضروری کارروائی کے بعد اہلکاروں کے جسد خاکی ورثہ کے سپرد کر دیے جائیں گے۔

ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق واقع میں کوئی پولیو ورکر زخمی نہیں ہوا۔ فائرنگ سے پولیو مہم متاثر ہوئی لیکن پولیو ورکر اس وقت بھی مستونگ سمیت دیگر اضلاع میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے میں مصروف ہے۔

یہ بھی پڑھیں:شمالی وزیرستان: پولیو ٹیم پر دہشتگرد حملہ، محافظ فوجی جوان شہید

واضح رہے کہ بلوچستان بھر میں 7 روزہ انسداد پولیو مہم 21 اپریل سے شروع ہے۔ جس میں 26 لاکھ 60 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پولیو پولیو ٹیم پر حملہ پولیو مہم لیویز اہلکار شہید مستونگ مستونگ فائرنگ

متعلقہ مضامین

  • بھارتی بارڈر فورس کا اہلکار رینجرز نے پکڑ لیا
  • پاکستان رینجرز نے سرحد عبور کرنے پر بھارتی فوجی اہلکار کو  گرفتار کرلیا
  • کراچی: برطرف پولیس اہلکار گاڑیاں چھیننے لگے
  • بلوچستان میں پولیو ٹیم کی سکیورٹی پر مامور لیویز اہلکاروں پر حملہ، 2 شہید
  • گوادر، متعدد لیویز اہلکاروں کا پولیس میں شمولیت سے انکار، ڈی سی نے وارننگ دیدی
  • بلوچستان میں پولیو ٹیم کی سکیورٹی پر مامور  لیویز اہلکاروں پر حملہ، 2 شہید
  • بلوچستان: دہشتگردوں کی فائرنگ، پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور 2 لیویز اہلکار شہید
  • مستونگ میں پولیو ٹیم پر فائرنگ، 2 لیویز اہلکار جانبحق
  • بلوچستان حکومت کا بڑا فیصلہ، لیویز اہلکار اور اثاثے پولیس میں ضم
  • بلوچستان: ڈیوٹی سے غیر حاضری پر 15 لیویز اہلکار برطرف، اب تک کتنے اہلکاروں کو گھر بھیجا جا چکا؟