کراچی؛ ڈالمیا میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT
کراچی:
تھانہ عزیز بھٹی کے علاقے میں ڈالمیا میں سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے کونسلر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا، وزیرداخلہ سندھ ضیا لنجار نے پولیس حکام کو ملزمان کو گرفتار کرنے کی ہدایت کردی۔
ترجمان ضلع شرقی پولیس کے مطابق ڈالمیا شانتی نگر کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی شناخت فائق کے نام سے ہوگئی۔
ترجمان پولیس کے مطابق مقتول فائق یوسی7 شانتی نگر سے سیاسی جماعت کا کونسلر تھا، مقتول کی لاش جناح اسپتال منتقل کی جارہی ہے۔
پولیس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ مقتول کو بظاہر نشانہ بنایا گیا اوراس کی دشمنیاں بھی بتائی جارہی ہیں، مقتول کے قتل کے محرکات کی مزید وضاحت کے لیے شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں، جبکہ علائقہ میں یہ بات زبان زد عام ہے کہ مقتول کو دیرینہ دشمنی کی وجہ سے قتل کیا گیا۔
پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔
دریں اثنا وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے شانتی نگر کے کونسلر کی ہلاکت کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ایسٹ سے تفصیلات طلب کرلی ہیں۔
وزیرداخلہ سندھ نے ہدایت کی ہے کہ قتل کے پس پردہ عوامل و محرکات کا پتہ لگایا جائے اور شواہد کی روشنی میں تفتیش و تحقیقات کو نتیجہ خیز بنایا جائے۔
ضیاء الحسن لنجار نے ہدایت کی کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام تر ضروری اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پولیس کے
پڑھیں:
کراچی: ڈکیتی میں ملوث میاں بیوی گرفتار
---فائل فوٹوکراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن، گلشنِ بہار میں پولیس نے ڈکیتی میں ملوث میاں بیوی کو گرفتار کر لیا۔
کراچیشاہراہ فیصل پولیس نے مبینہ طورپر گلستان...
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے اسلحہ، موبائل فونز، پرائز بانڈز، مصنوعی زیورات اور نقدی برآمد کر لی گئی ہے۔
ملزمان کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔