ہائر ایجوکیشن کی طرف سے جاری کردہ مراسلے کے مطابق طلباء اور اساتذہ کو فوری موبائل استعمال سے روکا جائے۔ فیصلے پر عملدرآمد نہ ہوا تو کارروائی کی جائے گی۔ اساتذہ کا موبائل استعمال کرنا کلاس روم کا ماحول خراب کر رہا ہے اسلام ٹائمز۔ لاہور سمیت صوبے بھر کے کالجز میں اساتذہ، طلباء و طالبات کیلئے موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی۔ محکمہ ہائیر ایجوکیشن پنجاب نے صوبے بھر کے کالجز ک ومراسلہ ارسال کر دیا۔ محکمہ ہائر ایجوکیشن نے تمام کالجز کو اس پر عملدرآمد کروانے کا حکم دیدیا، ہائر ایجوکیشن کی طرف سے جاری کردہ مراسلے کے مطابق طلباء اور اساتذہ کو فوری موبائل استعمال سے روکا جائے۔ فیصلے پر عملدرآمد نہ ہوا تو کارروائی کی جائے گی۔ اساتذہ کا موبائل استعمال کرنا کلاس روم کا ماحول خراب کر رہا ہے، طلبا کلاس رومز میں سوشل میڈیا ایپس کا استعمال کرتے ہیں۔ مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ اساتذہ، طلباء اور طالبات کی جانب سے موبائل کا استعمال پڑھائی سے توجہ ہٹانے، تعلیمی بدعنوانی کا باعث بنتا ہے۔ کلاس رومز میں موبائل کااستعمال تعلیمی ماحول خراب کر رہا ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: موبائل استعمال

پڑھیں:

بھارتی کرکٹرز پر پاکستانی نیٹ بولرز کے ساتھ تصاویر پر بھی پابندی عائد

بھارتی کرکٹرز پر پاکستانی نیٹ بولرز کے ساتھ تصاویر کھنچوانے پر بھی پابندی عائدکردی گئی۔

ایک رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے نیٹس میں پریکٹس کرانے کیلیے آنے والے کلب کرکٹرز پر موبائل فونز سے تصاویر لینے پر پابندی عائد کردی ہے۔

عام طور پر مہمان سائیڈز کو دبئی کے مختلف کلبز کے بولرز پریکٹس کراتے ہیں۔

اس مرتبہ پاکستانی نیٹ بولرز کے بھارتی کھلاڑیوں کے ساتھ تصاویر لینے پر نہ صرف پابندی عائد کردی گئی ہے بلکہ اس مقصد کیلیے جو بھی کلب کرکٹرز آتے ہیں ان سے موبائل فون لے لیے جاتے اور جب ٹیم اپنا سامان پیک کرکے واپس روانہ ہوتی تب ہی یہ موبائل واپس کیے جاتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • بھارتی کرکٹرز پر پاکستانی نیٹ بولرز کے ساتھ تصاویر پر بھی پابندی عائد
  • پنجاب یونیورسٹی ایک بار پھر میدان جنگ بن گئی
  • سکولوں میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی لگانے کی قرارداد منظور
  • سکولز میں بچوں کے موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی کی قرارداد منظور
  • ڈی جی آئی ایس پی آر کی آزاد کشمیر کے تعلیمی اداروں کے طلبہ اور اساتذہ کیساتھ نشست
  • پنجاب اسمبلی: سکولوں میں موبائل فونز پر پابندی، فلسطینیوں سے یکہجہتی سمیت 7 قراردادیں منظور
  • اسکولوں میں طلباء کے موبائل فون کے استعمال پر مکمل پابندی کی قرارداد منظور
  • اسکولوں میں بچوں کے موبائل استعمال کرنے پر پابندی کی قرارداد منظور
  • سکولوں میں بچوں کے موبائل استعمال پر پابندی کی قرارداد منظور
  • پنجاب اسمبلی میں سرکاری و نجی اسکولز میں موبائل فون پر پابندی کی قرارداد منظور