Express News:
2025-07-25@13:54:28 GMT

دہشت گرد گروپوں نے اپنی اسٹرٹیجی چینج کی ہوئی ہے

اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT

لاہور:

گروپ ایڈیٹر ایکسپریس ایاز خان کا کہنا ہے کہ میرے خیال میں یہ بدترین دور ہے ہمیں جس دہشت گردی کا سامنا ہے ، اس کی وجہ یہ ہے کہ کوئی ایک گروپ ہوتا تھا دو ہوتے تھے، اب سارے گروپوں نے اس ملک پہ ایک ہی دفعہ ہلہ بولا ہوا ہے۔ 

ایکسپریس نیوز کے پروگرام ایکسپرٹس میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ دہشت گرد گروپوں نے اپنی اسٹریٹیجی چینج کرلی ہوئی ہے وہ بہت ایڈوانس ہوگئے ہوئے ہیں، صرف آپریشن سے یا صرف مذاکرات سے بات نہیں بنے گی، ان دونوں کو ساتھ لے کر چلنا پڑے گا، تب جا کر بات بنے گی۔

تجزیہ کار نوید حسین نے کہا کہ من حیث القوم ہماری یکے بعد دیگرے آنے والی اور انتظامیہ کا یہ المیہ رہا ہے کہ ہماری اپروچ ہمیشہ سے ری ایکٹیو ہوتی ہے، ہماری اپروچ کسی بھی کرائسس کے حوالے سے پرو ایکٹیو نہیں ہوتی پروایکٹیو اپروچ وہ ہوتی ہے کہ کرائسس کو پیدا ہی نہ ہونے دیا جائے، ری ایکٹو اپروچ یہ ہوتی ہے کہ ری ایکشن، آپ کا ایک کرائسس پیدا ہوگیا اور آپ ری ایکٹ کر رہے ہیں اور کسی اسٹریٹیجی کی بات کر رہے ہیں۔ 

تجزیہ کار عامر الیاس رانا نے کہاکہ میں تو اپنی رائے پر موجود ہوں کہ پہلا تو کام ہے ہی آپریشن کا اوران کو جو لوگ نکل آئے ہیں، اپنے نقشے بنا کہ، اپنے جھنڈے بنا کہ ، ان کی تو ٹھکائی بہت ضروری ہے، ان کو نیست و نابود کریں۔

لیکن ساتھ ساتھ وہ کام جو نیشنل سیکیورٹی کمیٹی پارلیمان کی بیٹھنے جا رہی ہے کل11بجے یہ پہلے بھی ہوتا تھا، سانحہ اے پی ایس کے بعد نیشنل ایکشن پلان بنا اب جب آپ کی اسٹریٹیجی کسی ایک طرف نہیں رہی، جو آج دہشت گردی ہو رہی ہے اس میں ناکامی سب کی ہے۔ 

تجزیہ کار شکیل انجم نے کہا کہ دہشت گردی کے حالیہ واقعات بڑے تواتر سے ہو رہے ہیں، محکمہ داخلہ بلوچستان کی اپنی رپورٹ ہے کہ گذشتہ ایک سال میں دہشت گردی کے پانچ سو سے زائدواقعات ہوئے ہیں اور تین سو سے زائد لوگ شہید ہوئے ہیں، ہمارے جو وزرا ہیں سوائے رانا ثنا اللہ کہ میرا خیال ہے کہ کسی اور نے یہ بات نہیں کی کہ را اس ساری دہشت گردی کی ماں ہے، ایک ہی جماعت پر بلیم گیم جو جاری ہے اس کو ختم ہونا چاہیے۔ 

تجزیہ کار محمد الیاس نے کہا کہ جعفر ایکسپریس پر دہشت گردی کا واقعہ تو اب جا کر ہوا ہے اور ہم سب نے اس پر سوچنا شروع کر دیا ہے، دہشت گردی تو 2004 کے آخر سے شروع ہے، فوج تو اپنا آپریشن کر رہی ہے، مسلسل بارڈر کی سیکیورٹی وغیرہ کر رہی ہے، سیکیورٹی ایجنسیوں نے، انٹیلی جنس نے دہشت گردی کے خلاف کئی کامیاب آپریشن بھی کیے کئی حملے ناکام بھی بنائے ہیں، سیاسی جماعتوں کو یہ دیکھنا چاہیے کہ وہ اکٹھی کیوں نہیں بیٹھتیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: تجزیہ کار نے کہا کہ رہی ہے

پڑھیں:

سکیورٹی فورسز کامستنونگ میں آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سکیورٹی فورسز کا ضلع مستونگ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 3 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔دہشت گردووں سے فائرنگ کے تبادلے میں میجر زیاد سلیم اور سپاہی ناظم شہید ہوئے۔ 31 سالہ شہید میجر زیاد سلیم کا تعلق خوشاب سے تھا جبکہ 22 سالہ شہید سپاہی ناظم حسین جہلم کے رہائشی تھے۔ 

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں۔ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا۔ بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔ 

لاڑکانہ اور سکھر میں پی ایم وائی پی-لاہور قلندرز ٹیلنٹ ہنٹ: 15 ہزار سے زائد نوجوانوں کی شرکت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے مستونگ میں کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کی ستائش کی گئی۔ شہدا کی بلندی درجات کے لئے دعا اور اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا گیا۔ وزیراعظم نے کہا ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں

مزید :

متعلقہ مضامین

  • پاکستان عالمی سطح پر دہشت گردی کیخلاف مضبوط مورچہ ہے، طلال چوہدری
  • مٹھی بھر دہشت گرد بلوچستان اور پاکستان کی ترقی کا راستہ نہیں روک سکتے(ترجمان پاک فوج)
  • مستونگ میں آپریشن ، 3 دہشت گرد ہلاک، میجر اور2 سپاہی شہید
  • گنڈا پور مولا جٹ کی طرح بیانات دیتے ہیں کے پی میں تو آپریشن چل رہے ہیں، اپوزیشن لیڈر خیبرپختونخوا
  • ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے پر عزم ہیں؛ وزیراعظم 
  • دہشت گردوں کیخلاف آپریشن، صدر مملکت کا سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
  • سکیورٹی فورسز کامستنونگ میں آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک
  • پاکستان دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ہوا:یوسف رضاگیلانی
  • عمران خان کو دس سال قید نہیں بلکہ آرٹیکل 6 کے تحت عمر قید یا سزائے موت ہو سکتی ہے: نجم ولی خان کا تجزیہ 
  • ملک احمد بھچر کا انسداد دہشت گردی عدالت کی سزا کو چیلنج کرنے کا اعلان