Jang News:
2025-11-03@21:38:41 GMT

کراچی: سفاک شوہر نے بیوی پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی

اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT

کراچی: سفاک شوہر نے بیوی پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی

— فائل فوٹو

کراچی کے علاقے کورنگی مہران ٹاؤن میں سفاک شوہر نے بیوی کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔

پولیس حکام کے مطابق متاثرہ خاتون رابعہ بی بی 40 فیصد جھلس چکی ہیں۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم وقاص اپنی بیوی رابعہ پر تشدد کرتا تھا اور دوسری خواتین سے دوستی رکھتا تھا جب رابعہ نے اسے منع کیا تو وقاص نے طیش میں آ کر اس پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔

شادی کی سالگرہ منانے کا بہانہ، شوہر نے بیوی کوہوٹل لاکر قتل کردیا

کراچیشادی کی سالگرہ منانے کے بہانے شوہر نے بیوی.

..

واقعے کا مقدمہ تھانہ کورنگی انڈسٹریل ایریا میں درج کر لیا گیا ہے۔

 پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سفاک ملزم وقاص کو عظیم پورہ کے علاقے سے گرفتار کر لیا ہے۔

رابعہ کو سول اسپتال کے برنس وارڈ میں داخل کر دیا گیا ہے، جہاں اس کی حالت تشویش ناک ہے۔

پولیس ملزم سے تفتیش کر رہی ہے۔

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: شوہر نے بیوی

پڑھیں:

سرگودھا: 15 سالہ طالبہ سے 16 ماہ تک 5 ملزمان کی مبینہ زیادتی

—فائل فوٹو

سرگودھا کے نواحی علاقے کی آٹھویں کلاس کی 15 سالہ طالبہ سے 16 ماہ تک 5 ملزمان مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔

15 سالہ طالبہ نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ ملزم بذریعہ فون اس سے تعلقات استوار کر کے ورغلا کر ایک ڈیرے پر لے گیا جہاں پہلے سے موجود اس کے دوستوں اور مرکزی ملزم نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔ 

متاثرہ لڑکی کا کہنا ہے کہ اس دوران ملزمان نے غیر اخلاقی ویڈیو بنائی اور دھمکی دی کہ کسی کو بتایا تو ویڈیو وائرل کر دی جائے گی۔

بہاولپور، بچی سے زیادتی و قتل کا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

بہاولپور میں بچی سے زیادتی کے بعد قتل کرنے والا مبینہ ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا، پولیس کا دعویٰ ہے کہ ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوا۔

انہوں نے کہا کہ 7 جولائی 2024 سے شروع ہونے والا ملزمان کا بلیک میلنگ کا سلسلہ 16 ماہ تک جاری رہا۔

دوسری جانب پولیس نے طالبہ کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ درج کر لیا اور کہا کہ زیادتی کا نشانہ بننے والی طالبہ کا میڈیکل کروایا جا رہا ہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، ندی میں ڈوبنے والی خاتون ڈاکٹر کا ڈیڑھ ماہ بعد بھی سراغ نہ لگایا جاسکا
  • پتوکی: بیوی نے دوست کیساتھ ملکر شوہر کو قتل کر کے لاش نہر میں پھنکوا دی
  • اسلام آباد پولیس کی کارروائی، دہرے قتل کا مجرم گرفتار
  • شیخ وقاص اکرم نے سابق پی ٹی آئی رہنماؤں پر طنز کے تیر چلا دیے
  • کراچی: براق پیٹرول پمپ سچل موڑ کے قریب  ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر بھتیجا جاں بحق، چچا زخمی
  • لاہور؛ شوہر کے قتل کا معمہ حل، بیوی اور اسکا آشنا ملوث نکلے
  • لاہور؛ شہری کے قتل کا معمہ حل، بیوی اور اسکا آشنا ملوث نکلے،پولیس
  • سرگودھا: 15 سالہ طالبہ سے 16 ماہ تک 5 ملزمان کی مبینہ زیادتی
  • بہاولپور، بچی سے زیادتی و قتل کا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی؛ مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران 4 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار