کراچی:نئے کرنسی نوٹوں کے اجرا سے متعلق اسٹیٹ بینک کی وضاحت
اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT
کراچی(نیوز ڈیسک)نئے کرنسی نوٹوں کے اجرا سے متعلق اسٹیٹ بینک کی وضاحت آگئی اسٹیٹ بینک کی عیدالفطر پرکمرشل بینکوں کونئےبینک نوٹ جاری کرنےکی ہدایت،
کمرشل بینکوں کی17 ہزار برانچز کو 27ارب روپے کے نئے نوٹ فراہم کئےہیں، کمرشل بینکوں کی17ہزاربرانچ عوام تک نئے کرنسی نوٹ فراہم کریں گی،بینکس اے ٹی ایم پر عوام کو بلا تعطل معیار ی اور صاف نوٹ جاری کریں گی، نئے نوٹوں کی فراہمی کیلئےکیش مانیٹرنگ ٹیمیں بھی تعینات کی ہیں،
ایک لیٹر پیٹرول پر 107 روپے سے زائد کے ٹیکسز اور مارجن وصول کیے جانے کا انکشاف
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
کراچی؛ غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار، 55 ہزار امریکی ڈالر برآمد
کراچی:وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) اسٹیٹ بینک سرکل کراچی نےکارروائی کے دوران گرفتار ملزم کے قبضے سے 55 ہزار امریکی ڈالر برآمد کرلیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے کی ہدایت پر حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کراچی نے کارروائی غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم کو گرفتار کیا، ملزم بلال سلیم کی گرفتاری کلفٹن سےعمل میں آئی ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزم حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسیچنج میں ملوث ہے، ملزم کے قبضے سے 55 ہزار امریکی ڈالر برآمد ہوئے اور گرفتار ملزم بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج کا کاروبار کر رہا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ موبائل فونز اور حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی ایکسچینج سے متعلق شواہد برآمد کر لیے گئے، ملزم برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکا۔
ترجمان نے کہا کہ اس حوالے سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے، ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔