ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 3 خوارج ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آپریشن کے دوران خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا، ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 3 خوارج ہلاک ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ضلع خیبر کے علاقے طور درہ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا جس میں 3 خوارج ہلاک ہوئے۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آپریشن کے دوران خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا، ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ دوسری جانب صدر مملکت آصف علی زرداری نے ضلع خیبر میں کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ملک سے فتنتہ الخوارج کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سکیورٹی فورسز
پڑھیں:
کوئٹہ میں بم ڈسپوزل اسکواڈ گاڑی کے قریب دھماکے میں 4 سیکیورٹی اہلکار شہید
کوئٹہ کے نواحی علاقے مارگیٹ میں سیکیورٹی فورسز کی بم ڈسپوزل اسکواڈ گاڑی کے قریب دھماکے میں 4 سیکیورٹی اہلکار شہید جبکہ 3 زخمی ہوگئے ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق شہید ہونے والوں میں صوبیدار شہزاد امین، نائب صوبیدار عباس، سپاہی خلیل اور سپاہی زاہد شامل ہیں، جبکہ زخمیوں میں لانس نائیک ظفر، لائنس نائیک فاروق اور سپاہی خرم سلیم شامل ہیں۔
سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع ہے، ابتدائی تفتیش کے مطابق حملے میں دیسی ساختہ دھماکہ خیز آلہ استعمال کیا گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بم ڈسپوزل اسکواڈ سیکیورٹی اہلکار سیکیورٹی فورسز کوئٹہ مارگیٹ نواحی علاقے