بیوی سے ناراضی کا بدلہ؛ ظالم باپ نے 4 سالہ بیٹے کی ٹانگ توڑ دی
اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT
بھکر:
بیوی سے ناراضی کا بدلہ لینے کے لیے ظالم باپ نے 4 سالہ بیٹے کی ٹانگ توڑ دی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بھکر کے نواحی علاقے دلے والا میں سنگ دل باپ جلاد بن گیا اور اپنے ہی حقیقی بیٹے پر ظلم کی انتہا کردی۔ ظالم شخص نے بیوی سے ناراضی کا بدلہ اپنے معصوم بیٹے کی ٹانگ توڑ کر نکالا۔
بے رحم باپ نے تشدد کرتے ہوئے لکڑی کی چھڑی کے وار سے 4 سالہ شاہ زیب کی ٹانگ توڑ دی، تب بھی جلاد باپ کو ترس نہیں آیا جب کہ معصوم بچہ تکلیف سے تڑپتا رہا، جسے زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس حکام نے کمسن بچے پر تشدد اور ٹانگ توڑنے کے واقعے پر سخت نوٹس لیتے ہوئے سنگدل باپ کو فوری طور پر گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا۔ پولیس نے بچے کی والدی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔
ابتدائی معلومات کے مطابق ملزم شاہ نواز کا اپنی بیوی سے گھریلو تنازع چل رہا تھا اور ملزم کی بیوی ایک سال سے روٹھ کر میکے میں رہ رہی تھی۔ اسپتال میں بات کرتے ہوئے متاثرہ بچے نے روتے ہوئے بتایا کہ ابو نے سوٹیاں (چھڑی) مار کر میری ٹانگ توڑ دی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بیوی سے
پڑھیں:
شوہر کے بیہمانہ تشدد کیخلاف بیوی انصاف کیلیے پریس کلب پہنچ گئی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250918-2-17
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) ٹنڈو الہ یار کی رہائشی بے بی نے اپنے شوہر سنیل میگھواڑ سوڈو دیر کے وحشیانہ تشدد کے خلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر اس نے الزام لگایا کہ دیر راجو نے اسے گلی میں وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کے دانت توڑ دیے۔ اس نے کہا کہ دیر راجو ایک ایسا شخص ہے جو گھر اور محلے کے لوگوں کے ساتھ عادت بن چکا ہے۔ اس نے بتایا کہ وہ تشدد کے واقعے کے خلاف اے سیکشن پولیس اسٹیشن گئی، لیکن پولیس نے ملزم کو گرفتار کرنے کے بجائے اسے طبی معائنے کے لیے بھیج دیا۔ انہوں نے حکام سے ملزم راجو کو گرفتار کرکے انصاف دلانے کا مطالبہ کیا۔