—فائل فوٹو

اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں جج طاہرعباس سپرا نے پراسیکیوٹر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کو تنخواہ اس لیے ملتی ہے کہ آپ معاشرے میں انصاف کو یقینی بنائیں۔

اسلام آباد کی دہشت گردی کی عدالت میں پی ٹی آئی ایم پی اے علی شاہ کی درخواست ضمانت پر سماعت جج طاہر عباس سپرا نے کی۔

دورانِ سماعت جج طاہر عباس سپرا نے کہا ہے کہ آج بھی پولیس نے ریکارڈ پیش نہیں کرنا اور ایسا ہی ہونا ہے؟

اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت میں ممبئی حملہ کیس کی سماعت

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج راجا جواد عباس حسن نے ممبئی حملہ کیس کی سماعت کی۔

پراسیکیوٹر نے جواب دیتے ہوئے بتایا ہے کہ اس کیس کے تفتیشی افسر منڈی بہاؤالدین میں ہے، واپس نہیں آیا، عدالت کو ایکشن لینا چاہیے۔

جج طاہر عباس سپرا نے کہا ہے کہ مجھے آج تک سمجھ نہیں آئی کہ پراسیکیوشن  کی ذمے داری کیا ہے؟ مقدمے کاچالان عدالت میں پیش کرنا آپ کا کام ہے۔

جس پر پراسیکیوٹر نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ جب تک چالان ہمارے پاس نہیں آتا ہماری ذمے داری نہیں ہے۔

جج طاہر عباس سپرا نے استفسار کیا کہ تفتیشی افسر اگر عدالت نہیں آتا تو کس کی ذمے داری ہے؟ اسلام آباد کے پراسیکیوٹر بہت ضدی ہیں، سمجھتے ہیں کہ وہ ججز کے برابر ہیں، اگر میں پولیس کو نوٹس کر سکتا ہوں تو کیا آپ کو نوٹس نہیں کر سکتا؟

جج طاہرعباس سپرا نے کہا ہے کہ عدالت کے پاس بہت پاور ہے اس کے باوجود  پولیس ریکارڈ پیش نہیں کر رہی، ہم سب ایک غیر معمولی صورتِ حال سے گزر رہے ہیں، اس وقت تمام محکمے دیگر طاقتوں کے ہاتھ میں ہیں، کل صبح تک دیکھ لیتے ہیں ریکارڈ آ جائے گا۔

عدالت نے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: جج طاہر عباس سپرا نے عدالت میں کہا ہے کہ ہے کہ ا نہیں ا

پڑھیں:

اپوزیشن لیڈرعمرایوب کے وارنٹ گرفتاری جاری

حاشر احسن: انسداددہشت گردی عدالت اسلام آباد نےاپوزیشن لیڈرعمرایوب کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ 
انسداددہشت گردی عدالت اسلام آباد کے جج طاہرعباس سپرانے پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف 4 اکتوبر احتجاج پر درج مقدمات کے کیس کی سماعت کی،عدالت نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے جبکہ سینیٹر اعظم خان سواتی کی حاضری سے استثنٰی کی درخواست منظورکرلی۔
عدالت نے غیر حاضر کارکنان کے ضمانتی مچلکے ضبط کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 30 جولائی تک ملتوی کردی۔

میٹرک امتحان میں فیل ہونے پر طالبعلم نے بڑا قدم اٹھالیا

تھانہ شہزاد ٹاؤن کا مقدمہ 4 اکتوبر احتجاج پر درج ہے،پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے سردار محمد مصروف خان ایڈوکیٹ، زاہد بشیر ڈاراور و دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔
 
 

Ansa Awais Content Writer

متعلقہ مضامین

  • یورینیم کی افزودگی جاری رہیگی، استنبول مذاکرات کے تناظر میں سید عباس عراقچی کا بیان
  • توشہ خانہ کیس ٹو: استغاثہ کے ایک اور گواہ پر جرح مکمل کر لی گئی
  • مسابقتی کمیشن کا 68 ارب روپے کے جرمانے ریکور نہ کرنے کا انکشاف 
  • احتجاج کیس: عمر ایوب کے قابل ضمانت وارنٹ جاری
  • اپوزیشن لیڈرعمرایوب کے وارنٹ گرفتاری جاری
  • شبلی فراز کی نو مئی کے کیسز یکجا کرنے کی درخواست پر سماعت (کل )تک ملتوی
  • شراب ‘غیر قانونی اسلحہ کیس ، گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری برقرار
  • علی امین گنڈاپور کے خلاف شراب برآمدگی کیس 9 سال بعد بھی حل نہ ہوسکا
  • سانحہ قلات میں زخمی صابری قوال کے رکن شہباز اب شائد کبھی طبلہ نہیں بجا سکیں گے
  • چار جنرل نشستوں پر ظہیر عباس بانی سے نام لے آئے تھے، سلمان اکرم