پی ٹی آئی کا مقصد پاکستان کیخلاف کام کرنیوالی فورسزکو سپورٹ کرنا ہے، عظمی بخاری
اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT
پی ٹی آئی کا مقصد پاکستان کیخلاف کام کرنیوالی فورسزکو سپورٹ کرنا ہے، عظمی بخاری WhatsAppFacebookTwitter 0 18 March, 2025 سب نیوز
لاہور (سب نیوز)وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے پاکستان تحریکِ انصاف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے حکومت میں کہا طالبان ہمارے بھائی ہیں، پی ٹی آئی کا مقصد پاکستان کیخلاف کام کرنیوالی فورسزکو سپورٹ کرنا ہے، ایک جماعت ہے جن کا کام ہی بائیکاٹ کرنا ہے۔
لاہور میں وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے پریس کانفرنس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مسائل کے حل میں میڈیا نے مثبت کردار ادا کیا، عوام کی سہولت کے لیے مریم نواز ہرممکن اقدامات کر رہی ہیں، قومی سلامتی کی کمیٹی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس جاری ہے۔عظمی بخاری نے کہا کہ آج سیاسی اورسیکیورٹی کے لحاظ سے اہم دن ہے، بطور وزیراعظم بانی پی ٹی آئی سیاسی جماعتوں کے ساتھ نہیں بیٹھے تھے، بانی پی ٹی آئی شاید خود کو پاکستان سے اوپر سمجھتے ہیں، ایک جماعت ہے جن کا کام ہی بائیکاٹ کرنا ہے۔
وزیراطلاعات پنجاب نے کہا کہ یہ اپوزیشن میں بائیکاٹ کرتے ہیں انھوں نے اپنی حکومت میں بھی بائیکاٹ کیا، ان کا ایجنڈا پاکستان کی سیکیورٹی نہیں ملک کوغیر مستحکم کرنا ہے، ان کا مقصد پاکستان کے خلاف کام کرنے والی فورسز کو سپورٹ کرنا ہے۔عظمی بخاری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے حکومت میں کہا طالبان ہمارے بھائی ہیں، سیکیورٹی فورسز کے جوان شہادت کی وردی پہنتے ہیں، جن لوگوں کوسزائیں ہوئی تھیں ان کو بھی صدارتی معافی میں رہا کیا گیا، امن وامان کے لیے سب سے پہلے ذمہ داری صوبائی حکومت کی ہوتی ہے۔
وزیراطلاعات پنجاب نے کہا کہ ان کے لیے دہشت گردی مسئلہ نہیں بانی کو مٹن ملایا نہیں مسئلہ ہے، سانحہ اے پی ایس آج بھی دل دھلا دیتا ہے، پاکستان دہشتگردی بری طرح سر اٹھا چکی ہے، پی ٹی آئی کو عوام کے جان و مال سے کوئی لینا دینا نہیں۔عظمی بخاری نے کہا کہ علی امین گنڈا پور کہتا ہے افغانستان کو کچھ نہ کہیں، دہشتگردوں سے کوئی مذاکرات نہیں ہوتے، نواز شریف کے دور میں دہشتگردی ختم ہوئی تھی، باہر بیٹھے پی ٹی آئی کے بھگوڑے ملک مخالف مہم چلا رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف سازشیں ہو رہی ہیں، ہماری فورسز ملک کے لیے قربانیاں دے رہی ہیں۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کو سپورٹ کرنا ہے کا مقصد پاکستان بانی پی ٹی آئی پاکستان کی نے کہا کہ کے لیے
پڑھیں:
پریس کانفرنس کرنیوالوں کو معاف کرنا انصاف کے دوہرے معیار کی واضح مثال، اسد قیصر
اسلام آباد (آئی این پی )پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ پریس کانفرنس کرنے والوں کو9مئی مقدمات میں معاف کرنا انصاف کے دوہرے معیار کی واضح مثال ہے، 26ویں آئینی ترمیم کا اصل مقصد ملک میں عدالتی خودمختاری کو ایگزیکٹو کے ماتحت لانا تھا۔ ایکس(سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں اسدقیصر نے کہا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں محمود الرشید، ملک احمد خان بھچڑ، سینیٹر اعجاز چوہدری، بلال اعجاز، محمد احمد چٹھہ اور دیگر بے گناہ کارکنان کو انسدادِ دہشت گردی عدالت کی جانب سے 9 مئی کے واقعات کی آڑ میں دی گئی غیر قانونی سزاں کی بھرپور مذمت کرتا ہوں۔ افسوس کا مقام ہے کہ جنہوں نے پارٹی چھوڑ کر پریس کانفرنس کی، انہیں ان ہی مقدمات میں معاف کر دیا گیا، جو انصاف کے دوہرے معیار کی واضح مثال ہے۔26ویں آئینی ترمیم کا اصل مقصد ملک میں جو باقی ماندہ عدالتی خودمختاری تھی، اسے بھی ایگزیکٹو کے ماتحت لانا تھا۔ ان شا اللہ، ہم اپنے قائد عمران خان کی قیادت میں جدوجہد جاری رکھیں گے اور ملک میں آئین و قانون کی بالادستی کو ہر صورت بحال کریں گے۔